سینئر کانگریس لیڈر سابق رکن راجیہ سبھا حسین دلوائی کا خط وزیر اعلی کے نام مکتوب ۔
جامنیر تعلقہ میں سلیمان پٹھان کا بہیمانہ قتل وزیر اعلیٰ سے فوری کارروائی کا مطالبہ

جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) جامنیر، ضلع جلگاؤں میں 21 سالہ سلیمان پتھان کے وحشیانہ قتل نے ریاست بھر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ اس معاملے پر سینئر سیاسی سماجی و عوامی نمائندے حسین دلوائی سابق رکن راجیہ سبھا ، و مولانا آزاد وچار منچ کے ریاستی صدر نے وزیر اعلیٰ مہاراشٹر، جناب دیویندر فڑنویس کو مورخہ ١٤ اگست کو مراسلہ روانہ کرتے ہوئے اس کی نقل ضلع ایس پی مہیشور ریڈی کو بھی روانہ کی کہ اور اس معاملہ پر فوری اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
اپنے مکتوب میں موصوف نےکہا کہ اطلاعات کے مطابق، پیر کے روز سلیمان اپنے والد اور دادا کے ساتھ کھیت کا کام مکمل کرنے کے بعد پولیس بھرتی فارم بھرنے جامنیر آیا تھا۔ شہر کے ایک کیفے پر بیٹھے دیکھنے پر گاؤں کے 10 تا 15 نوجوان، ہاتھوں میں لاٹھیاں، ڈنڈے اور لوہے کی راڈ لیے، اسے زبردستی کھینچ کر باہر لے آئے۔ بعد ازاں ایک گاڑی میں ڈال کر سنسان مقام پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔شدید مارپیٹ کے نتیجے میں سلیمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
یہ خبر ملتے ہی گاؤں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ اہلِ خانہ، گاؤں کے معزز شہریوں نے اسے ناقابلِ معافی جرم قرار دیتے ہوئے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اس افسوسناک واقعے کو "لو جہاد” کا رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو معاشرے میں مزید نفرت بھڑکانے کا خطرناک رجحان ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سے اپیل کی گئی ہے کہ:1. تمام ملزمان کو فوری گرفتار کر کے جلد از جلد چارج شیٹ داخل کی جائے۔2. واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کروا کر مجرمین کو سخت سزا دی جائے۔
اور تحقیقات یہ بھی ہو کہ اس میں کہی مزہبی یا عصبیت کا عنصر تو نہی۔3. مقتول کے اہلِ خانہ کو فوری مالی مدد اور تحفظ فراہم کیا جائے۔4. ریاست بھر میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے خصوصی مہم چلائی جائے۔
مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ تاخیر یا لاپرواہی ناقابلِ قبول ہوگی اور ریاستی حکومت کو اس معاملے میں انصاف کی فراہمی کے لیے مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس کاروائی کی تکمیل کے لۓ ناندورہ جلگاؤں جامود کے منجھے ہوئے سیاستدان ماہر تعلیم الحاج مزمل علی خان کا کلیدی کردار ہے جو حسین دلوائی کے بہت قریبی ہے۔




