صحت

پربھنی میں دو سالہ بچی کے پیٹ سے سکہ کامیابی کے ساتھ نکالا گیا

پربھنی: سرکاری میڈیکل کالج پربھنی کے تحت قائم سینٹر آف ایڈوانس اینڈواسکوپی میں ڈاکٹروں نے ایک دو سالہ بچی کے پیٹ میں پھنسے ہوئے ایک روپے کے سکے کو اینڈواسکوپی کے ذریعے کامیابی سے باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔

یہ واقعہ 13 اگست 2025 کو پیش آیا، جب پربھنی کی رہائشی ایک کمسن بچی نے کھیلتے کھیلتے ایک روپے کا سکہ نگل لیا۔ تقریباً 18 گھنٹے بعد اسے شدید تکلیف کے باعث سرکاری میڈیکل کالج کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کیا گیا۔ ایکس رے معائنے میں معلوم ہوا کہ سکہ پائلورس مقام پر اٹکا ہوا ہے۔ صورتحال ہنگامی ہونے کے باعث فوری طور پر مریضہ کو سرجری ڈیپارٹمنٹ کے آپریشن تھیٹر میں منتقل کیا گیا۔

چونکہ مراٹھواڑہ خطے میں بچوں کے لیے پیڈیئٹرک اینڈواسکوپ صرف پربھنی میں دستیاب ہے، اس لیے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے بچی کا اینڈواسکوپی کے ذریعے علاج کیا۔ سرجری شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر منوج مورے کی نگرانی میں ڈاکٹر عبد الرحمان تمبولی، ڈاکٹر عمر علی، ڈاکٹر وجے کمار یلنے، اسسٹنٹ میراج شیخ، سنتوش شندے اور گجانن جاگتاپ نے تقریباً ایک گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد سکے کو مہارت سے باہر نکالا۔ اینستھیزیا ڈاکٹر سنیل مورے نے دیا جبکہ OT انچارج وانی سسٹر، فاطمہ سسٹر اور کراڑے سسٹر نے بھرپور معاونت کی۔ علاج کے بعد مریضہ کو محض چار گھنٹوں میں صحتیاب ہونے پر ڈسچارج کر دیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ 6 اپریل 2025 کو اس سینٹر کا افتتاح رکن پارلیمنٹ سنجے جادھو، کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سدانند بھسے اور دیگر معزز ڈاکٹروں کے ہاتھوں عمل میں آیا تھا۔ ابتداء سے اب تک یہاں 60 اپر جی آئی اینڈواسکوپی، 6 کولونوسکوپی اور 10 بایوپسی کیسز کامیابی کے ساتھ انجام دیے جا چکے ہیں۔

سینٹر آف ایڈوانس اینڈواسکوپی میں پیٹ کی بیماریوں، کینسر، بچوں کے نگلے ہوئے سکے یا دوسری اشیاء نکالنے سمیت دیگر امراض کا تشخیص و علاج مفت کیا جاتا ہے۔ اس سہولت کا زیادہ سے زیادہ فائدہ عوام سے لینے کی اپیل ڈاکٹر سدانند بھسے (پرنسپل، سرکاری میڈیکل کالج پربھنی) نے کی ہے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!