مہاراشٹرا

اچھی تعلیم سے ہی ہم زندگی میں کامیاب ہو سکتے ہیں : پروفیسر شہاب الدین شیخ

سولاپور (نامہ نگار)۔ اگر ہم زندگی میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں اور مستقبل میں ایک اچھا کیریئر بنانا چاہتے ہیں تو ہم اچھی تعلیم کے ساتھ آگے بڑھ سکتے ہیں اور زندگی میں اپنے مقاصد کو حاصل کر سکتے ہیں، یہ بات ریّت شکشن سنستھا کے سابق پروفیسر شہاب الدین شیخ نے غیبی پیر اُردو پرائمری اسکول ، شولاپورمیں منعقدہ ایک ثقافتی پروگرام میں طلباء کی رہنمائی کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر اسٹیج پر مہمان خصوصی اقلیتی کمیشن کےممبر وسیم برہان، غیبی پیر اردو اسکول کے صدر حاجی کے۔ بی۔ نداف ، سلیمابی شیخ، سماجی خدمتگار اقبال باغبان، معین الدین متولی، جمیر کوٹکنڈے، صحافی توفیق نداف، صادق نداف، ستار تروپ، حافظ اسماعیل شیخ، بھیم شکتی کے سبودھ واگھموڑے، راجا بھاؤ کدم موجود تھے جبکہ تقریب کی صدارت سابق کارپوریٹر واحیدہ شيخ نے کی۔

ابتدا میں مہمانوں کا استقبال اسکول کے صدرِ مدرس عبدالمجید شیخ نے کیا۔ تنظیم کی جانب سے سماجی خدمتگار اقبال باغبان، صحافی توفیق نداف اور گلوکار اعبدالرحمان کو خصوصی اعزازات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر اسکول کے طلبہ نے مختلف ثقافتی پروگرام پیش کیے اور سبودھ واگھموڈے اور پروگرام کے صدر واحیدہ شيخ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے نیلوفر شیخ، تحسین چندا، شبانہ جمعدار، اکبر متولی، سلمیٰ نداف، شبیر شیخ، آفرین شیخ، صالحہ شیخ، یاسین بی شیخ وغیرہ نے محنت کی۔ پروگرام کی نظامت مسرت شیخ نے کی اور شکریہ عبدالمجید شیخ نے ادا کیا۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!