جرائم

حاملہ بیوی کا قتل، نعش کے ٹکڑے موسی ندی میں پھینکے گئے

حیدرآباد میں لَو میرج کرنے والے نوجوان کی درندگی

حیدرآباد کے بوڑاپل میڈدی پلی بالاجی ہلز علاقے میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ منظرِ عام پر آیا۔ ایک شوہر نے اپنی حاملہ بیوی کو قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے موسی ندی میں پھینک دیا۔

تفصیلات کے مطابق وقارآباد ضلع کاماریڈّی گوڑہ کی رہنے والی 22 سالہ سواتی نے چند برس قبل مہیندر سے محبت کی شادی کی تھی۔ شادی کے بعد دونوں بالا جی ہلز کالونی، بوڑاپل میں مقیم تھے۔ ہفتہ کی دوپہر مہیندر نے معمولی جھگڑے کے بعد سواتی کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔ اس کے بعد اس نے لاش کے ہاتھ، پاؤں اور سر الگ کرکے موسی ندی میں بہا دیا، جبکہ دھڑ کو پلاسٹک کور میں لپیٹ کر پھینکا۔ پولیس مختلف حصوں کی تلاش موسی ندی میں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ذرائع کے مطابق قتل کے بعد مہیندر نے اپنی بہن کو فون کرکے جھوٹ بولا کہ سواتی نے خودکشی کر لی ہے۔ مہیندر کی بہن نے یہ اطلاع سواتی کے والدین کو دی۔ اہلِ خانہ کو شک ہونے پر فوراً پولیس کو خبر دی گئی۔ اطلاع ملنے پر میڑپَلّی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مہیندر کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے بتایا کہ قتل کی اصل وجوہات کا پتہ چلانے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!