تلنگانہ کے کئی اضلاع میں شدید بارش کا امکان، محکمہ موسمیات کا انتباہ

حیدرآباد (نمائندہ) محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے مختلف حصوں میں شدید سے انتہائی شدید بارش ہوسکتی ہے۔
ریڈ زون میں شامل اضلاع: سدی پیٹ، کاماریڈی، منچیریال، جگتیال، راجنا سرسلہ، نرمل، ورنگل، حیدرآباد، رنگاریڈی اور وقار آباد*۔ ان مقامات پر انتہائی شدید بارش کا خدشہ ہے۔
اورنج زون میں شامل اضلاع: کریم نگر، عادل آباد، پداپلی، بھوپال پالی، میدک، سوریاپیٹ، محبوب آباد، کھمم اور بھدرادری کوتہ گوڈم۔ یہاں بھاری بارش متوقع ہے۔
یلو زون میں باقی تمام اضلاع شامل ہیں جہاں درمیانی درجے کی بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے عوام کو ہدایت دی ہے کہ وہ بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سیلاب یا پانی جمع ہونے کے خطرات کے پیش نظر محفوظ مقامات پر رہیں۔




