عالمی

مصر میں بڑا ریل حادثہ: 3 ہلاک، 94 زخمی، سات ڈبے پٹری سے اتر گئے

قاہرہ: مصر کے مغربی حصے میں ہفتے کو ایک بڑا ریل حادثہ پیش آیا، جہاں مطروح سے قاہرہ جانے والی مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی۔ حادثے میں کم از کم 3 افراد ہلاک جبکہ 94 مسافر زخمیہو گئے۔ حکام کے مطابق ٹرین کے سات ڈبے پٹری سے اترے جن میں سے دو مکمل طور پر الٹ گئے۔

وزارتِ صحت نے بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال پہنچانے کے لیے فوری طور پر 30 ایمبولنسروانہ کی گئیں۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

مصر میں ٹرین حادثے کوئی نئی بات نہیں۔ پرانا اور خستہ حال ریلوے نظام اکثر بڑے حادثات کا سبب بنتا ہے۔ گزشتہ اکتوبر میں جنوبی مصر میں قاہرہ جانے والی ایک مسافر ٹرین کے پچھلے حصے سے ایک انجن ٹکرا گیا تھا جس میں ایک شخص کی موت اور کئی افراد زخمی ہوئے تھے۔

اس سے پہلے نیل ڈیلٹا میں دو مسافر ٹرینوں کے ٹکرانے سے 3 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے تھے، جن میں 2 بچے بھی شامل تھے۔

اگرچہ حکومت نے حالیہ برسوں میں ریلوے کی بہتری کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے، مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نظام اب بھی شدید بدانتظامی کا شکار ہے۔ صدر عبدالفتح السیسی نے خود 2015 میں اعتراف کیا تھا کہ ملک کے پرانے ریلوے نیٹ ورک کو جدید بنانے کے لیے کم از کم 250 ارب مصری پاؤنڈ (8.13 ارب امریکی ڈالر) کی ضرورت ہوگی۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!