بھساول ڈویژن میں لائن بلاک کے باعث ریلوے ٹریفک متاثر بعض ٹرینوں کے راستے بدلے، بعض جزوی طور پر منسوخ

ناندیڑ (نمائندہ) : وسطی ریلوے کے بھساول ڈویژن کے منماڑ اسٹیشن پر یار ڈ ری ماڈلنگ کے کام کی وجہ سے ستمبر 2025 میں ٹریفک اور پاور بلاک لیا جائے گا۔ اس کے باعث کچھ ٹرینوں کے راستے بدلے گئے ہیں، کچھ ٹرینیں جزوی طور پر منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ بعض کی ٹائم ٹیبل میں تبدیلی کی گئی ہے۔ یہ اطلاع جنوبی وسطی ریلوے کے شعبۂ تعلقات عامہ، ناندیڑ نے دی ہے۔
راستہ بدلی گئی ٹرینیں :
1. ٹرین نمبر 11410 نظام آباد – پونے، تاریخ 06.09.2025
2. ٹرین نمبر 16733 رامیشورم – اوکھا، تاریخ 05.09.2025
3. ٹرین نمبر 12715 ناندیڑ – امرتسر، تاریخ 07.09.2025
4. ٹرین نمبر 17617 چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمنس – ناندیڑ، تاریخ 07.09.2025
5. ٹرین نمبر 17618 ناندیڑ – چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمنس، تاریخ 07.09.2025
جزوی طور پر منسوخ (Short Terminations) ٹرینیں :
1. ٹرین نمبر 12072 ہنگولی – چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمنس، تاریخ 07.09.2025
→ ہنگولی تا نگرسول چلے گی۔ نگرسول تا ممبئی منسوخ۔
2. ٹرین نمبر 17688 دھرمآباد – منماڑ، تاریخ 07.09.2025
→ دھرمآباد تا اورنگ آباد چلے گی۔ اورنگ آباد تا منماڑ منسوخ۔
3. ٹرین نمبر 17064 کاچی گوڑہ – منماڑ، تاریخ 06.09.2025
→ کاچی گوڑہ تا نگرسول چلے گی۔ نگرسول تا منماڑ منسوخ۔
متبادل راستے :
پورنا – پربھنی – پرلی – لاتور روڈ – کرودواڑی – داؤنڈ راستے سے موڑی جائے گی
پورنا – ہنگولی – اکولہ – بھساول – جلگاؤں – پلڈھی راستے سے موڑی جائے گی
پورنا – ہنگولی – اکولہ – بھساول – کھنڈوا راستے سے موڑی جائے گی
کلیاں – کرجات – لوناؤلا – پونے – داؤنڈ – کرودواڑی – لاتور – لاتور روڈ – پرلی – پربھنی – پورنا راستے سے موڑی جائے گی
پورنا – پربھنی – پرلی – لاتور روڈ – لاتور – کرودواڑی – داؤنڈ – پونے – لوناؤلا –کلیاں راستے سے موڑی جائے گی
نوٹ : ریلوے انتظامیہ نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے سفر کی منصوبہ بندی کرتے وقت ان تبدیلیوں کو ذہن میں رکھیں۔




