مہاراشٹرا

جمیل شیخ ایولہ اسمبلی حلقہ ناسک کا انچارج مقرر، کانگریس پارٹی میں خوشی کی لہر

جلگاؤں (عقیل خان بیاولی)
مہاراشٹرا پردیش کانگریس پارٹی کے پردیش صدر ہرشوردھن سپکال کی جانب سے جمیل شیخ جلگاؤں ضلع کانگریس پارٹی جنرل سیکریٹری کے عہدے کے ساتھ ساتھ ایولہ ضلع ناسک اسمبلی حلقہ انچارج مقرر کرنے کا تقرر نامہ موصول ہوا ہے۔ یہ تقرری ان کی سیاسی خدمات اور پارٹی کے لیے مسلسل محنت کا اعتراف ہے۔اس تقرری کے بعد کانگریس پارٹی کے قائدین، کارکنان اور جمیل شیخ کے چاہنے والے انتہائی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

سیاسی حلقوں میں اسے ایک معتبر اور شایان شان اعزاز قرار دیا جا رہا ہے جو پارٹی کی مضبوطی اور عوامی خدمت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔اس موقع پر سابق رکن اسمبلی شریش چودھری، پردیپ دادا پوار، سندیپ پٹیل، شیام تائڑے (میٹروپولیٹن صدر)، سلیم پٹیل، گیانیش کولی، ندیم قاضی، سلیم انعامدار، منور خان، حمید شیخ، مکتدر دیشمکھ، امجد خان پٹھان، مجیب پٹیل، ڈاکٹر شعیب، شفیق باغبان، ذاکر باغبان، وشال پوار، دیوداس ٹھاکرے، راجیش منڈورے سمیت دیگر معزز سیاسی و سماجی شخصیات نے اس اہم تقرر کو خوشی سے قبول کیا اور جمیل شیخ کو مبارکباد پیش کی۔

کانگریس پارٹی کا یہ فیصلہ ایک مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو سیاسی اور سماجی فلاح و بہبود کے شعبے میں قابلِ قدر خدمات کی مزید ترقی کی نوید ہے۔ انتخابی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد جمیل شیخ نے عوامی خدمت کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے نئے عہدے پر بھرپور جذبے کے ساتھ کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!