مہاراشٹرا

"’آئی لو محمد‘ لکھنے پر ایف آئی آر – اظہارِ رائے کی آزادی پر حملہ، جلگاؤں سے اٹھا آئین بچانے کا مطالبہ”

ایکتا نے دیا میمورنڈم تو اہل سنت والجماعت نے کیا آندولن ۔

جلگاؤں (عقیل خان بیاولی)
اتر پردیش کے کانپور شہر میں محض ’’آئی لو محمد‘‘ لکھنے پر 25 بے گناہ مسلم نوجوانوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس کارروائی نے جمہوریت، دستور اور مذہبی آزادی کی روح کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ اسی غیرمنصفانہ اقدام کے خلاف جگاؤں ضلع ایکتا سنگٹھنا نے صدرِ جمہوریہ اور وزیرِاعظم کو میمورنڈم بھیج کر فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔سنگٹھنا کے کنوینر فاروق شیخ نے واضح الفاظ میں کہا
’’’آئی لو محمد‘ لکھنا کسی مذہب کی توہین نہیں بلکہ عقیدت اور ایمان کا اظہار ہے۔ اسے جرم قرار دینا جمہوریت کی روح اور آئین کے بنیادی اصولوں پر کاری ضرب ہے۔‘‘

Oplus_131072

انہوں نے آئین کی دفعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دفعہ 19(1)(اے) ہر شہری کو اظہارِ رائے کی آزادی عطا کرتا ہے۔
دفعہ 25 ہر فرد کو اپنے مذہب پر عمل کرنے اور اس کی تبلیغ کا حق دیتا ہے۔دفعہ 21 زندگی اور شخصی آزادی کی ضمانت دیتا ہےسنگٹھنا کے مطالبات1. تمام بے گناہ نوجوانوں پر درج ایف آئی آر فوری طور پر منسوخ کی جائے۔2. آئندہ کسی بھی مذہبی عقیدت یا جذباتی اظہار پر اس طرح کی غیر آئینی کارروائی نہ ہو۔3. ملک کے ہر شہری کے لیے آئینی مساوات اور مذہبی آزادی کو یقینی بنایا جائے۔سنگٹھنا نے سخت تنبیہ دی ہے کہ اگر ان بے قصور نوجوانوں کو انصاف نہ ملا تو یہ جمہوریت اور آئین کی عظمت پر بدنما داغ ہوگا۔ فاروق شیخ نے دوٹوک کہا:’’ہم انصاف، مساوات اور بھائی چارے کا تحفظ ہر حال میں کریں گے۔ کسی بے گناہ نوجوان کے خلاف جھوٹے مقدمات برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

‘‘یہ میمورنڈم آر ڈی سی نورتّی گائکواڑ کو حافظ رحیم پٹیل اور حافظ قاسم ندوی نے پیش کی۔ اس موقع پر فاروق شیخ، ندیم ملک، مفتی خالد، ایڈوکیٹ اویس شیخ، انیس شاہ، شارق ملک، اکرم شیخ، عمران شیخ، سید عمران علی، انور صیقلگر شاہد شیخ، شیخ ریحان رضا، باغبان، شارق ملک، شارق شیخ، مظہر پٹھان، نجم الدین شیخ، سلیم انامدار، عرباز بہشتی کامران شیخ، قاسم شیخ سمیت متعدد سماجی کارکنان موجود تھے۔اسی طرح اہل سنت والجماعت شاخ جلگاؤں نے سنی جامع مسجد و عید گاہ ٹرسٹ کے صدر سید ایاز علی نیاز علی کی قیادت میں امام احمد رضا چوک نعمت پورہ میں آندولن کیا گیا جس میں اس واقعہ کی مزمت کی گئی آئی لو یو محمد ﷺ کے نعروں سے علاقہ گونج اٹھا اس موقع پر سید ایاز علی ، ناظم پینٹر، ناگوری، اسلم باوا،حاجی برکت،فاروق تنور،سید عمر شفیع ٹھکیدار اور دیگر عاشقان رسول ﷺ و غلمان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم حاضر تھے

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!