شعبہء اردو سوشل کالج میں "کلام شاعر بہ زبان شاعر” کا شاندار انعقاد اور سات کتابوں کی رسم اجراء۔

سولاپور (اقبال باغبان) : شعبہ اردو سوشل کالج اور صدائے مہاراشٹر شولا پور کے زیر اہتمام حیدرآباد سے تشریف لائے پروفیسر مصنف اور شاعر محمد مسعود احمد کی شولا پور آمد پر شاندار تقریب "کلام ہے شاید بہ زبان شاعر” منعقد کی گئی ۔ اس تقریب کی ابتدا تلاوت کلام پاک سے کی گئی ۔ ابتدا میں صدرشعبہ اردو سوشل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار نے مہمانان کا استقبال کیا۔ نیز شعبہ اردو اور صدائے مہاراشٹر کا تعارف پیش کرتے ہوے شعبہ اردو کی شاندار تاریخ پیش کی۔ صدائے مہاراشٹر برقی خبر نامے کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ بڑی قلیل مدت میں اس بڑھتی خبرنامے نے تین لاکھ ویورز مکمل کیے ہیں۔
اس موقع پر محمد مسعود احمد کی سات کتابوں کی رسم اجراء کی گئی۔ اپنی تقریر میں مہمان خصوصی پروفیسراستقلال محمد مسعود احمد طالب علموں کو مشورہ دیا کہ دنیا میں کامیابی محنت کرنے والوں کے قدم چومتی ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ موصوف نے طلباء میں عزم و حوصلہ پیدا کرنے والے اشعار سنا کر طالب علموں کو تحریک دی۔ اپنی تقریر میں مہمان خصوصی صدائے مہاراشٹر کے بانی مدیر، قاصد کے ایڈیٹر اور سینیئر صحافی ایوب نلا مندو نے اس شاندار پروگرام کے انعقاد پر صدر شعبہ اردو اور کالج کے پرنسپل کو مبارکباد دیتے ہوے کہا کہ ایسے پروگرام بچوں میں عزم و حوصلہ پیدا کرنے کے لیے نہایت ضروری ہیں۔
مہمان خصوصی سولاپور کے نوجوان شاعر شیخ آصف اور کینہ مشق شاعر ایوب نلامندو نے اپنا کلام سنایا جسے طالب علموں نے خوب داد دی۔
صدارتی تقریب میں کالج کے کارگزار پرنسپل ڈاکٹر۔ ای۔ جا۔ تنبولی نے۔ شعبہ اردو کی نمایاں کارکردگی کی تعریف کی۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر عبد القدیر بیجاپورے نے انجام دیے اور ڈاکٹر تسنیم وڈو نے رسم شکریہ ادا کیا۔




