اقراء تھیم کالج میں طبی جانچ کیمپ کا انعقاد

جلگاؤں(عقیل خان بیاولی)
یہاں کے اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ انتظام ایچ جے تھیم کالج آف آرٹس اینڈ سائنس ، میں اسٹوڈنٹس ڈیولپمنٹ شعبہ کے تحت
طبی جانچ کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس کیمپ میں اقراء یونانی میڈیکل کالج، جلگاؤں کے ڈاکٹر نسیم اور اُن کی ٹیم نے سائنس اور آرٹس فیکلٹی کے فرسٹ ایئر طلبہ کی طبی جانچ کی۔ کیمپ میں مجموعی طور پر 387 طلبہ نے حصہ لیا، جن میں 175 طلبہ اور 212 طالبات شامل تھیں۔
اس موقع پر طلبہ کی عمومی صحت کی جانچ کے ساتھ ساتھ صحت سے متعلق رہنمائی بھی فراہم کی گئی۔ پروگرام کے انعقاد میں طلبہ ڈیولپمنٹ افسر پروفیسر ساجد ملک، معاون طلبہ ڈیولپمنٹ شعبہ آفسر ڈاکٹر امین قاضی اور گرلز اسٹوڈنٹس ڈیولپمنٹ آفسر ڈاکٹر شبانہ خطیب نے اہم کردار ادا کیا۔ کیمپ کی کامیابی میں کالج کے NSS پروگرام آفسر ڈاکٹر تنویر خان، ڈاکٹر حافظ شیخ، خاتون افسر ڈاکٹر کہکشاں انجم اور ڈاکٹر مصطفیٰ شریف کا تعاون حاصل رہا۔ پروگرام کالج کے انچارج پرنسپل ڈاکٹر چاند خان، وائس پرنسپل ڈاکٹر وقار شیخ کی رہنمائی میں منعقد ہوا۔




