ڈاکٹر عائشہ پٹھان کو مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکیڈمی کا ’’ریاستی سطح کے آئیڈیل ٹیچر‘‘ ایوارڈ سے نوازا گیا

سولاپور(اِقبال باغبان) : پونیشلوک اہلیا دیوی ہولکر سولاپور یونیورسٹی، سولاپور کے شعبہ اردو اسکول آف لینگویجز اور لٹریچر میں تدریس کرنے والی ڈاکٹر عائشہ پٹھان کو حکومت مہاراشٹر کے محکمہ اقلیتی کے سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں ممبئی میں منعقدہ ایک پروگرام میں سال 2022-23 کے لیے’’ریاستی سطح کے آئیڈیل ٹیچر‘‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہیں یہ ایوارڈ یونیورسٹی اور سینئر کالج کے زمرے میں دیا گیا۔
ڈاکٹر عائشہ پٹھان کے اب تک 40 مضامین قومی اور بین الاقوامی سیمیناروں میں شائع ہو چکے ہیں۔ وہ مختلف قومی، بین الاقوامی سیمینارز اور ورکشاپس میں 35 مقالے پیش کر چکی ہیں۔
وہ 49 مرتبہ قومی، بین الاقوامی، ورکشاپس اور سیمینارز میں شرکت کر چکی ہیں۔
اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پرکاش مہنور، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر لکشمی کانت داما، رجسٹرار ڈاکٹر اتل لکڈے اور لینگویجس کی ڈائرکٹر ڈاکٹر انجنا لاوند، ڈاکٹر آصف اقبال شیخ، ڈاکٹر آئی جے۔ تمبولی اور ڈاکٹر غوث احمد شیخ اور دیگر معززین نے انہیں یہ ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی۔




