مہاراشٹرا
ظُلم کے خلاف بولنا عبادت ہے اور حق کے لیے لڑنا فرض،مكند نگر کے جلسہ سے سیّد معین کا خطاب،

ناندیڑ -(اکرم چوہان)
مجلسِ نے سب سے پہلے عوام کا اعتماد حاصل کیا،مجلسِ کے جلسہ کو روکنے کے لیے کئی کام کیئے گئے جسمیں اپنے غدار بھی شامل ہیں ۔
مہاراشٹرا میں ایک پاگل کتا گھوم رہا ہے جس پر لگام لگانا ضروری ہے۔آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کرنے والے مسلمانوں کو جیلوں میں
ڈالا گیا،”آئی لو محمد” کے لیے نوجوان جیلوں میں گئے اور بلکل ڈرے نہیں،یہی ہماری محبت اور ایکتا ہے،
اس موقع پر سیّد معین نے نوجوانوں سے تلقین کی کہ نوجوان ثابت قدم رہو دنیا کی باطل طاقتوں سے نے ڈرو اللّٰہ کی مدد آئیگی اور تمہارے حوصلے بلند کرنے کیلئے مجلس کافی ہے۔اور ہم تو مجلسِ کے سپاہی ہے جیلوں میں آنا جانا رہیگا،احمد نگر کی اس سر زمین سے نعرہ تکبیر کا نعرہ لگنا چاہئے۔ اِس جلسہ سے ایم آئی ایم کے قومی صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی ،سابق ایم پی امتیاز جلیل،وارث پٹھان وغیرہ نے بھی خطاب کیا




