قومی
معروف دینی رہنما مولانا غیاث احمد رشادی کار حادثے میں شدید زخمی

حیدرآباد (نامہ نگار)
آج کچھ دیر قبل حیدرآباد کے معروف عالمِ دین اور صدر صفا بیت المال، مولانا غیاث احمد رشادی صاحب ایک افسوسناک سڑک حادثے کا شکار ہوگئے۔ حادثے میں مولانا صاحب کو شدید چوٹیں آئیں اور فی الحال ان کا علاج جاری ہے۔
دینی، تعلیمی اور سماجی حلقوں میں مولانا رشادی کے حادثے کی خبر سے گہری تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
تمام احباب اور متعلقین سے ان کی جلد صحت یابی اور مکمل سلامتی کے لیے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی گئی ہے۔
یہ درخواست مولانا حسین احمد حسامی، صدر مدرس مدرسہ عربیہ کاشف العلوم، کاماریڈی کی جانب سے کی گئی ہے۔




