مہاراشٹرا

آج آکولہ میں وقف اُمید پورٹل پر ضلعی تربیتی ورکشاپ

جاوید زکریا کی ٹرسٹیوں سے شرکت کی اپیل

آکولہ ،۴؍نومبر(ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ کی رپورٹ) ملتِ اسلامیہ کے لیے نہایت اہم مسئلہ وقف املاک کے آن لائن اندراج اور ’’اُمید پورٹل

(Waqf Umeed Portal) ‘‘ پر دستاویزات اپ لوڈ کرنے کے طریقہ کار سے متعلق رہنمائی کے لیے روٹی بینک، آکولہ (فلائنگ کلرز ایجوکیش فاؤنڈیشن) کی جانب سے آج ایک ضلعی سطح کی تربیتی ورکشاپ منعقد کی جا رہی ہے۔یہ پروگرام 5 ؍نومبر 2025 بروز بدھ، دوپہر 30:02 بجے کے۔

ایم۔ اصغر حسین جونیئر کالج، رتن لال پلاٹ، آکولہ میں ہوگا۔اس ورکشاپ کی صدارت محترم شیخ ابراہیم مرتضیٰ صاحب (ضلع وقف آفیسر، آکولہ و واشم) فرمائیں گے، جبکہ جناب عبدالروف شیخ ناگپور، )سابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر، مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ)،بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے اور شرکاء کو ’’اُمید پورٹل‘‘ پر رجسٹریشن، دستاویزات اپ لوڈ، ٹرسٹ کی تفصیلات میں ترمیم اور مکمل تکنیکی عمل کی رہنمائی فراہم کریں گے۔اس موقع پر مہمانانِ اعزاز کے طور پر خان محمد اظہر حسین صاحب (سابق وزیر مملکت، حکومتِ مہاراشٹر)اور مفتی محمد اشفاق

قاسمی صاحب (رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ و قاضی شریعت دارالقضا آکولہ)،بھی موجود رہیں گے۔ وہ وقف جائیدادوں کے تحفظ و انتظام کی شرعی، سماجی اور قانونی اہمیت پر خطاب کریں گے۔ورکشاپ میں آکولہ ضلع کی تمام مساجد، مدارس، قبرستانوں، عیدگاہوں، درگاہوں اور دیگر وقف املاک کے متولیان و ٹرسٹیوں کو شرکت کی تاکید کی گئی ہے تاکہ وہ نئے ترمیمی وقف قانون کے تحت املاک کے اندراج کے عمل کو بخوبی سمجھ سکیں اور وقت پر اپنا رجسٹریشن مکمل کریں۔واضح رہے کہ ’’اُمید پورٹل‘‘ پر رجسٹریشن کی آخری تاریخ 5 ؍دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔

جو متولی یا ٹرسٹی اپنی وقف املاک کا اندراج نہیں کرائیں گے، ان پر 20 ہزار سے 1 لاکھ روپے تک جرمانہ یا چھ ماہ تک قید کی سزا کا بھی قانونی التزام ہے۔اس موقع پر کچھی مسجد ٹرسٹ، آکولہ کے صدر جناب جاوید زکریا نے تمام متعلقہ ٹرسٹیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا:‘‘یہ عمل ہماری وقف جائیدادوں کے تحفظ اور قانونی سلامتی کے لیے نہایت ضروری ہے۔ تمام ٹرسٹی حضرات اس تربیتی پروگرام میں ضرور شریک ہوں، اُمید پورٹل کے طریقہ کار کو پوری طرح سمجھیں اور بروقت اپنی رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ ہماری وقف املاک محفوظ و مستحکم رہیں۔ ”ضلعی تربیتی ورکشاپ کی کامیابی کے لیے محمد رفیق، ڈاکٹر زبیر ندیم، ڈاکٹر مجاہد احمد، سید محسن علی اور ریاض احمد خان شب و روز محنت کر رہے ہیں۔”

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!