مہاراشٹرا

مختلف سرگرمیوں کے ذریعے عالمی اُردو دن اُردو گھر میں منایا جائے گا


سولاپور (اِقبال باغبان) : بے نظیر توصیفی کمیٹی اور نور ٹرسٹ کے باہمی اشتراک سے 9 نومبر، یعنی عالمی اُردو دن کے موقع پر، نور ٹرسٹ کی جانب سے قائم کی گئی اُردو اسکولوں کی لائبریریوں کو کتابوں کی تقسیم کی جائے گی۔ نیز مثالی اُستاد، مثالی اسکول اور مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔

اسی کے ساتھ مطالعہ کی تحریک کے لیے "تحریکِ مطالعہ” کے پوسٹر کا اجرا کیا جائے گا اور مہاراشٹر اسٹیٹ اُردو اکیڈمی کے نئے کارگزار صدر ڈاکٹر حسین اختر کی تہنیت بھی معزز مہمانوں کے ہاتھوں کی جائے گی۔ اس پُروقار پروگرام کی صدارت جمعیت العلماء ہند کے سربراہ مولانا ابراہیم قاسمی کریں گے۔ مہمانِ خصوصی میں پولیس کمشنر ایم راج کمار، مہاراشٹر اسٹیٹ اُردو اکیڈمی کے کارگزار صدر ڈاکٹر حسین اختر (بیڈ)، پرائمری ایجوکیشن آفیسر قادر شیخ، شہر قاضی سید امجد علی، اُردو تعلیم کے ماہر توصیف پرویز (پونے)، اُردو-مرہٹی کے سینئر ادیب ایوب احمد نلّامندو اور نور ٹرسٹ کے نذیر منشی ۔ ڈاکر فبروز سید ۔

ڈاکر اسماعيل شیخ ۔ شبر شیخ شامل ہوں گے۔ یہ عظیم الشان پروگرام اُردو گھر میں صبح گیارہ بجے منعقد کیا جائے گا۔تمام اہلِ علم و ادب سے وقت پر شرکت کی درخواست پروفیسرڈاکٹر محمد شفیع چوبدار، اقبال انصاری اور محمود نواز نے کی ہے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!