صحت

ایم۔اے۔جی فٹنس اینڈ کارڈیو جِم کا شاندارافتتاح

مال ٹیکڑی روڈ، فیمس فنکشن ہال کے سامنے واقع جدید طرز کا ایم۔اے۔جی فٹنس اینڈ کارڈیو جِم بعد نماز جمعہ حضرت مولانا افتخار صاحب سمساتی پوری دامت برکاتہم کی پراثر دعا سے پروگرام کا روحانی آغاز ہوا۔
محمد عبدالغفار صاحب نے فیتہ کاٹ کر جِم کا باضابطہ افتتاح کیا۔

تقریب میں خصوصی مہمانانِ گرامی کے طور پر تشریف لانے والے مولانا عبدالحسیب صاحب (ممبئی)اور مفتی خلیل الرحمن صاحب شریک رہے حضرت مولانا افتخار صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نوجوانوں کو جسمانی صحت اور فٹنس کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ علما نے کہا کہ ایک مضبوط جسم ہی مضبوط ایمان و کردار کا ضامن ہے، اور دینِ اسلام بھی صفائی، تندرستی اور اعتدال کو پسند کرتا ہے۔

حضرت مولانا افتخار صاحب نے دعا فرمائی کہ یہ ادارہ نوجوان نسل کی اصلاح، صحت و فٹنس اور مثبت طرزِ زندگی کے فروغ میں سنگِ میل ثابت ہو۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس مرکز کو کامیابی، ترقی اور خیر و برکت سے نوازے۔

اس موقع پر شہر کی معروف شخصیات — سابق میئر عبدالستار صاحب، سابق نائب میئر مسعود احمد خان، شمیم عبداللہ، عبدالغفار، فاروق احمد (نائب صدرمہاراشٹرا ، ونچت بہوجن اگھاڑی) اور دیگر سیاسی، سماجی و تعلیمی شخصیات — نے شرکت کر کے جِم کے مالکان محمد عمران، محمد عرفان اور عبدالرحمن کو مبارکباد دی۔ سبھی معزز مہمانوں نے ایم۔اے۔جی فٹنس ٹیم کے جذبے، محنت اور وژن کی تعریف کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ایم۔اے۔جی فٹنس اینڈ کارڈیو جِم میں جدید ترین اے۔سی۔ سہولت، اعلیٰ معیار کے فٹنس مشینز، ویٹ ٹریننگ، کارڈیو زون، اسٹیم باتھ اور دیگر عالمی معیار کی سہولیات دستیاب ہیں۔ جِم میں تربیت یافتہ اور ماہر ٹرینرز نوجوانوں کو جسمانی فٹنس، ڈائٹ پلاننگ، اور ورزش کے جدید طریقوں سے رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

افتتاح کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے تین دن کے لیے پچاس فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!