مہاراشٹرا

سولاپوراُردو گھر میں عالمی یوم اردو کا انعقاد۔۔۔ بے نظیر توصیفی کمیٹی اور نور ٹرسٹ کے اقدامات

ہر بولنے والے کو اپنی زبان کی حفاظت کرنی چاہیے : مولانا قاسمی
اردو گھر میں جلد ہی تمام انواع کی کتابیں دستیاب ہوں گی- سداشیو پڈونے

سولاپور(محمد مسلم کبیر) زبان ہر مذہب کی ثقافت کی عکاسی کرتی ہے، اس لیے ہر بولنے والے کو اپنی زبان کی حفاظت کرنی چاہیے۔ اردو زبان گنگا جمنی تہذیب علمبردار ہے۔ اس غلط فہمی کو دور کرنا چاہیے کہ اردو صرف مسلمانوں کی زبان ہے۔ ہمیں اپنی زبان کی حفاظت کرنی چاہیے۔ کیونکہ یہ ہماری مادر وطن کی زبان ہے۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے ہند کے سکریٹری مولانا ابراہیم قاسمی نے عالمی شہرت یافتہ شاعر ڈاکٹر علامہ اقبال کے یوم پیدائش یعنی عالمی یوم اردو کے موقع پرمنعقد”بے نظیر توصیفی کمیٹی اور نور سوشل ویلفیر اینڈ چیرٹیبل ٹرسٹ سولاپور” کے زیر اہتمام منعقدہ ایک پروگرام کی صدارت کیا۔

اس تقریب میں مولانا ابراہیم قاسمی، مہاراشٹر اسٹیٹ اردو اکادمی کے کارگزار صدر ڈاکٹر حسین اختر (بیڑ)،پرانت ادھیکاری سداشیو پڈونے، پرائمری ایجوکیشن آفیسر قادر شیخ، نور ٹرسٹ کے صدرنذیر منشی، نذیر منشی توصیفی کمیٹی کے صدرایوب نلامندو،نائب صدر ڈاکٹر محمد شفیع چوبداراور مولانا ابراہیم قاسمی کےہاتھوں "تحریک مطالعہ کتاب” کااجراء کیا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹر اسماعیل شیخ،ڈاکٹر فیروز سید،ماہر تعلیم توصیف پرویز(پونے)، روٹری کلب کے شبیر شیخ، مسز سریتا پڈونے کی موجودگی میں موجود تھے۔

اس تقریب میں مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کے کارگزار صدرحسین اختر اور نذیر منشی کو معززین کے ہاتھوں اعزازی اسناد سے نوازاگیا۔اپنی تقریر میں ایجوکیشن آفیسر قادر شیخ نے کہا کہ آج اعلیٰ تعلیم کے علاوہ اچھے طلب علم بنانے کی ضرورت ہے اور یہ کام کتابوں کے مطالعہ سے ہوگا۔ صدر حسین اختر نے کہا کہ چونکہ انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہے اس لیے میں کوئی اعلان نہیں کر سکتا۔انہوں نے تمام حاضرین کو عالمی یوم اردو کی مبارکباد دی۔ بعدازاں پرانت ادھیکاری سداشیو پڈونے نے کہا کہ بچوں کو موبائل فون سے دور رکھنے کے لیے کتابیں پڑھنے کا عادی بنانا چاہیے۔موصوف نے مزید کہا کہ اردو گھر میں سائنس، تکنالوجی، علمی ادبی،ثقافتی اور مسابقتی امتحان کی کتابیں دستیاب کرائی جائیں گی۔ انہوں نے اہلیان اردو سے اپیل کی کہ ان کتابوں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھانا چاہیے۔

ڈاکٹر اسماعیل شیخ، توصیف پرویز اور دیگر ایوارڈ یافتگان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دونوں اداروں کے تعلیمی کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ "بے نظیر ایوارڈ تقریب” کا اقدام اردو زبان کے فروغ اور تعلیمی معیار کو بڑھانے اور سماجی میں اتحاد واتفاق قائم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

ارباب حل وعقد کا اعزاز :
تعلیم، سماجی خدمت، انتظامیہ، ثقافت اور ادب کے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی ممتاز شخصیات کو مختلف اعزازات سے نوازا گیا۔
"مُحبِّ اُردو ایوارڈ” سداشیو پڈون، (پرانت ادھیکاری، سولاپور)
لائف ٹائیم اچیومنٹ ایوارڈ :
عبدالملک نظامی(ناندیڑ)، ایم شفیع کپتان (سولاپور) اور مشتاق احمد لعل احمد شیخ (سولاپور)
تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات کے لئے ایوارڈ ڈاکٹر منصور اے قاضی پونے کو دیا گیا۔
آئیڈیل آفیسر ایوارڈ ، نیلوفر سید (سپروائزر، ایجوکیشن بورڈ سولاپور) دولت بیگم شیخ (ایکسٹینشن آفیسرضلع پریشد)
آئیڈیل سوشل ورکر ایوارڈ، خالق منصور، صدر یشونت کامگار سینا سولاپورکو دیا گیا۔
بہترین ڈیجیٹل پلیٹ فارم ایوارڈ "بدلاو ضروی ہے” سماجی اورتعلیمی تنظیم کودیا گیا۔
آئیڈیل پرنسپل ایوارڈ :
مبین مدکی (نوجیون انگلش اسکول سولاپور) مظہر اسماعیل شاہ پورے (سٹی ژن اردو اسکول سولاپور) کو دیا گیا۔

آئیڈیل ٹیچر ایوارڈ :
پروفیسر ڈاکٹر زینب نائب (یو۔ای۔ایس۔ مہیلا مہا ودیہ لیہ )، پروفیسر ڈاکٹر آسماں خان (صدرشعبہ انگریزی سوشل کالج) صبیحہ مجاور (نیشنل اردو اسکول)، معراج مظہر الولی (شمع اردو پرائمری اسکول)، تبسم پروین شیخ (منپا کیمپ اردو اسکول)، آفرین شیخ (یو۔ ای۔ ایس۔ اردو پرائمری اسکول)، الیاس احمد شیخ(بی۔بی۔حیات اُردو پرائمری اسکول)، یوسف بیپاری (ضلع پریشد اردو اسکول، دودھنی)، الماس الیاس شیخ (ایس۔ ایس۔ اے۔ اردو ہائی اسکول)، بختیار کوثر بانو احمداللہ (میونسپل بوائز اسکول)، پروین بیگم شیخ (آئیڈیل اردو اسکول) آسماں بنگی (اے ۔ڈی ۔شیخ۔ اردو اسکول)۔
"ریڈر لیڈر ایوارڈ” :آئیڈیل اردو پرائمری اسکول، ضلع پریشد اردو پرائمری اسکول، برہان پور اور بورمانی کو نوازا گیا۔
تقریب کی ابتداء میں صادق باغبان نے تلاوت قرآن کی، نور ٹرسٹ کےصدر نذیر منشی نے اسکالرشپ کے متعلق معلومات دی،جبکہ توصیفی کمیٹی کے چیئرمین ایوب نلامندو نے حاضرین کا استقبال کرتے ہوئے خوش آمدید کہا اور اپنے تعارف میں مہاراشٹر اسٹیٹ اُردو اکیڈمی کے ذریعے لیے جانے والے بند اردو ڈرامہ مقابلوں کو ازسر نو شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔اس عظیم الشان پروگرام کی نظامت فہیم باٹگھر، سہیل نائیک،محمود نواز، عمران جمعدار نے کی اور اختر شیخ نے شکریہ ادا کیا۔

تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے سہیل نائیک،امیر پٹھان،اختر شیخ،کلیم باٹگھر،علی نلامندو، عمران جمعدار،شعیب نائیک،مجید ولسنگکر،ماجد بڑےگھر، اشرف پٹیل،ابرار نلامندو،عارف کرنول ،اللہ بخش چودھری،آسیہ پروین شیخ، سیدہ جویریہ انعامدار، ترنم جہاں شیخ، شاہین سلطانہ شیخ، عائشہ خاتون شیخ نے محنت کی۔
اس تقریب میں بیڑ شہر سے تشریف فرما ڈاکٹر سراج آرزو، اقبال انصاری،رفیق خان، مناف شیخ، پرنسپل منان شیخ، روٹری کلب کے اقبال باغبان، مظہر الوڈی، شمع اسکول کے صدرمدرس ابوبکر نلا مندو،حسیب نداف،اخلاق شیخ،یعقوب منگلگیری،مزمل باغبان،اقبال دھوٹیکر موجود تھے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!