Uncategorized

مہاراشٹر کی وزیر پنکجا منڈے کے پی اے کو بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار

مہاراشٹر حکومت میں کابینی وزیر پنکجا منڈے کے پرسنل اسسٹنٹ (پی اے) اننت گرجے کو ممبئی کی ورلی پولیس نے ان کی بیوی کی مشتبہ موت کے معاملے میں گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے انہیں دیر رات تقریباً ایک بجے حراست میں لیا۔ متوفیہ کے اہلِ خانہ نے اننت پر اپنی بیوی گوری گرجے کے قتل کا سنگین الزام عائد کیا ہے، جب کہ اننت کا دعویٰ ہے کہ ان کی بیوی نے خودکشی کی ہے۔

23 نومبر کو گوری گرجے کی مشتبہ حالات میں موت ہوئی تھی۔ اہلِ خانہ کی جانب سے اس واقعے پر سوالات اٹھانے کے بعد اننت گرجے فرار ہو تھے، تاہم پولیس نے انہیں ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔ معاملہ اس لیے بھی ہائی پروفائل بن گیا ہے کیونکہ اننت گرجے وزیر پنکجا منڈے کے قریبی ملازم ہیں۔

پنکجا منڈے نے اس معاملے پر ردِعمل دیتے ہوئے بتایا کہ 22 نومبر کی شام اننت نے انہیں فون کے ذریعے اپنی بیوی کی موت کی اطلاع دی تھی، جس پر وہ حیران رہ گئی تھیں۔ انہوں نے پولیس سے معاملے کی گہرائی سے جانچ کرنے اور کسی بھی قصوروار کو سخت کارروائی کا یقین دلایا۔

انہوں نے کہا، “میں گوری کے والد کا درد سمجھ سکتی ہوں۔ پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ ہر پہلو سے تحقیقات کی جائیں اور اہلِ خانہ کو مکمل انصاف دلایا جائے۔ جو بھی اس موت کا ذمہ دار ہوگا، اسے سزا ضرور ملے گی۔”

پولیس کے مطابق متوفیہ گوری پیشے سے ڈاکٹر تھیں اور ممبئی کے کے ای ایم اسپتال میں خدمات انجام دے رہی تھیں۔ ہفتہ کی دوپہر تقریباً ایک بجے وہ اچانک گھر سے نکلیں اور کچھ ہی گھنٹوں بعد ان کی موت کی خبر سامنے آئی۔ اننت گرجے کی شادی کو محض 9 ماہ ہوئے تھے۔

گوری کے والدین کا الزام ہے کہ اننت کا ایک دوسری خاتون سے تعلق تھا، جس کی وجہ سے گوری شدید ذہنی دباؤ میں رہتی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ گوری نے اننت کی مبینہ چیٹ بھی پکڑی تھی، جس کے بعد دونوں کے درمیان جھگڑے بڑھ گئے تھے۔ والدین کا کہنا ہے کہ اننت اور اس کے سسرالی رشتہ دار گوری کو ہراساں کرتے تھے، جس کے باعث وہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوئیں۔

پولیس نے اننت گرجے کے علاوہ دو بہنوئیوں — شیتل گرجے آندھالے اور اجے گرجے — کے خلاف آئی پی سی کی دفعات 108، 85، 352 اور 351(2) کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تینوں پر ہراسانی، بے عزتی، اور خودکشی پر اکسانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!