مراٹھوڑ ا

انڈیا پوسٹ فورم کے رکن کے طور پر مقصود انصاری کی تقرری

اورنگ آباد: یہاں کے مرکزی پوسٹ آفس میں آج انڈیا پوسٹ فورم کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں پوسٹ ماسٹر سریش بنسوڈے نے گبّر ایکشن تنظیم کے بانی صدر مقصود انصاری کو انڈیا پوسٹ فورم کے رکن کے طور پر تقرر کرنے کا اعلان کیا۔

انڈیا پوسٹ فورم کے صدر کی حیثیت سے پوسٹ ماسٹر سریش بنسوڈے خدمات انجام دے رہے ہیں اور اس فورم میں کُل دس اراکین شامل ہیں۔ میٹنگ کے دوران پوسٹ آفس سے متعلق مختلف اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

نومنتخب رکن مقصود انصاری کا پوسٹ ماسٹر سریش بنسوڈے کے ہاتھوں گل دستہ پیش کر کے استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر نائب ڈاک پال سنیل کولی، ونئے چامنی کر، سہ دیو ساتپوتے، انیل شیَلکے، رجت پنتھ، رکن ڈاکٹر شکیل شیخ، سنجے راؤت، یوسف خان اور وائی کے بلڈرز کے نمائندے بڑی تعداد میں موجود تھے۔

اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے مقصود انصاری نے کہا کہ پوسٹ آفس سے متعلق کوئی بھی معاملہ ہو، اس پر وہ ہمیشہ سرگرم اور پیش پیش رہیں گے۔ پوسٹل محکمے کی ترقی اور عوامی مفاد سے جڑے مسائل کے لیے وہ پوری طرح پرعزم رہیں گے۔
اس موقع پر سینئر صحافی عبدالقیوم اور سید عبد الحفیظ ریاستی صدر گبر ایکشن کمیٹی نے سید مقصود انصاری کو مبارکباد پیش کی اور مستقبل میں نیک خواہشات کا اظہار کیا

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!