مہاراشٹرا

اقراء شاہین ہائی اسکول و جونیئر کالج میں خواتین کی مختلف کمیٹی کا مشترکہ اجلاس

جلگاؤں: ( عقیل خان) بتاریخ 16 دسمبر 2025 اقراء شاہین اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج میں سخی ساوتری کمیٹی، خواتین تحفظ کمیٹی، اسٹوڈنٹ سیفٹی کمیٹی اور ٹرانسپورٹ کمیٹی کا اہم اور مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس کا مقصد طالبات کی مجموعی بہبود، تحفظ، صحت سے متعلق آگاہی اور اسکول کے احاطے میں ایک محفوظ اور مثبت ماحول قائم کرنا تھا۔ آغاز مبشرا مبین شیخ کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ اس مشترکہ اجلاس میں ڈاکٹر مدحت فاطمہ شیخ ہارون، فٹنس ماہر نگار شاہ اور پولیس نمائندہ سید نیلوفر نے شرکت کرتے ہوئے رہنمائی کی۔ ڈاکٹر مدحت فاطمہ نے طالبات کی

صحت سے متعلق مسائل، نوعمر لڑکیوں کی خصوصی دیکھ بھال، ذاتی صفائی، غذائیت، ذہنی صحت اور باقاعدہ میڈیکل چیک اپ کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے صحت کے معاملات میں شرم یا خوف کے بغیر بروقت علاج کروانے اور درست افراد سے بات چیت کرنے کی تلقین کی۔ فٹنس ماہر نگار شاہ نے روزمرہ زندگی میں ورزش کی اہمیت، متوازن غذا، یوگا، پرانایام جسمانی فٹنس اور موبائل فون و اسکرین ٹائم کے مضر اثرات پر تفصیلی معلومات فراہم کیں اور طلبہ کو صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کی اپیل کی۔‌پولیس نمائندہ سید نیلوفر نے خواتین اور طالبات کے تحفظ سے

متعلق قوانین، سائبر کرائم، حراسانی، ٹریفک قوانین اور اسکول کے احاطے و سفر کے دوران اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کسی بھی پریشانی کی صورت میں فوری طور پر پولیس سے رابطہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ پروگرام کی صدارت پرنسپل قاضی ضمیرالدین قاضی نے کی۔ اپنے صدارتی خطاب میں انہوں نے کہا کہ طالبات کی حفاظت، خواتین کے احترام اور اسکول میں نظم و ضبط قائم رکھنے میں مختلف کمیٹیوں کا کردار نہایت اہم ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اسکول انتظامیہ طلبہ کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت پرعزم ہے۔ شیخ ذاکر بشیر نے

مؤثر انداز میں غرض و غایت اور اسکول میں دستیاب مختلف سہولیات پر روشنی ڈالی۔ نظامت شیخ غزالا قاسم نے انجام دی۔ والدین کی نمائندگی کرتے ہوئے شیخ حنا کوثر جمیل اور مرزا انجم نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ماؤں کو بیٹیوں کی بہتر دیکھ بھال کے سلسلے میں مفید مشورے دیے۔ خان شگفتہ نے مہمانوں کا استقبال کیا جبکہ خان تنظیم آرا نے اظہارِ تشکر پیش کیا۔ کامیابی کے لیے خان یاسمین آرا، شیخ سمیہ، خان سعدیہ، خان ناظمین، قاضی زینت، شیخ انیسہ، خان مہرالنساء ، خان ممتاز اور شیخ رفعت نے تعاون کیا۔یہ اجلاس اسکول کے طلبہ، بالخصوص طالبات کی

حفاظت، صحت اور ہمہ جہت ترقی کے لیے نہایت مفید ثابت ہوا۔ حاضرین نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اس نوعیت کی سرگرمیاں اسکول میں مثبت اور محفوظ ماحول قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ سوسائٹی کے صدر، سیکرٹری اور سوسائٹی کے تمام عہدیداران نے پروگرام کو سراہا جو صرف طالبات کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!