صحت

کے۔ کے۔ اردو گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج میں طبی کیمپ کا انعقاد

جلگاؤں (عقیل خان بیاولی):
شہر کی انجمنِ خدمتِ خلق کے زیرِ انتظام کے۔ کے۔ اردو گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج میں الہند دواخانہ و ٹرسٹ کے تعاون سے بتاریخ 17 دسمبر 2025 طالبات کے لیے ایک جامع صحت کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔صحت کیمپ کا افتتاح ادارے کے صدر الحاج خالد باغبان کے دستِ مبارک سے عمل میں آیا۔ اس موقع پر ادارے کے معاون سیکریٹری زاہد بھائی شاہ، الہند ٹرسٹ کے صدر الطاف شیخ، پرنسپل تنویر جہاں شیخ، اساتذہ ذاکر شاہ اور مشتاق بہشتی سمیت دیگر معززین موجود تھے۔

اس موقع پر پرنسپل تنویر جہاں شیخ نے اپنے خطاب میں تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صحت مند طالبات ہی ایک روشن مستقبل کی ضمانت ہوتی ہیں۔ صحت کیمپ کے دوران ڈاکٹر نکہت شیخ، ڈاکٹر صبا شاہ، ڈاکٹر ثانیہ شیخ، ڈاکٹر بشرٰی شیخ اور نرس شائستہ شیخ نے جماعت پنجم تا دوازدہم کی طالبات کا قد، وزن، آنکھوں، دانتوں اور بلڈ پریشر کا معائنہ کیا اور صحت سے متعلق مفید رہنمائی فراہم کی۔
کیمپ کی کامیابی کے لیے اسکول کے سائنس ڈیپارٹمنٹ کی معلمہ سمینہ شیخ، اساتذہ عمران خان اور دیگر تدریسی و غیر تدریسی عملے نے بھرپور تعاون کیا۔ نظامت نازیہ شیخ نے انجام دی جبکہ اظہارِ تشکر مشتاق بہشتی نے کیا۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!