آل انڈیا ملی کونسل کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس نئی دہلی میں منعقد
دستور، جمہوریت، مذہبی آزادی، وقف، یکساں سول کوڈ، مدارس، مساجد، SIR اور تعلیمی چیلنجز پر تفصیلی غور، متعدد اہم قراردادیں منظور

نئی دہلی، 23؍ جولائی(پریس ریلیز):آل انڈیا ملی کونسل کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس کارگزار صدر حضرت مولانا انیس الرحمن قاسمی کی صدارت میں انسٹی ٹیوٹ آڈیٹوریم، جامعہ نگر، نئی دہلی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر سے کونسل کے ذمہ داران، مجلس عاملہ کے اراکین، مختلف ریاستوں کے نمائندگان اور شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔اجلاس کا آغاز مفتی نادر القاسمی صاحب (نائب صدر، آل انڈیا ملی کونسل صوبہ دہلی) کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد صدر آل انڈیا ملی کونسل نئی دہلی جناب ڈاکٹر پرویز میاں نے ملک بھر سے تشریف لانے والے تمام اراکین مجلس عاملہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ نازک حالات میں یہ اجلاس غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ باہمی مشاورت، اتحاد اور سنجیدہ غور و فکر کے ذریعے ایسے مؤثر فیصلے سامنے آئیں گے جو ملت اور ملک دونوں کے لیے مفید ثابت ہوں گے۔




