ایجوکشن
سماجی برائیوں کے خلاف بیداری: وحدت اسلامی ہند کی جانب سے 16 تا 26 اگست ملک گیر مہم کا انعقاد

اردھاپور ( شیخ زبیر )
وحدت اسلامی ہند کی جانب سے 16 تا 26 اگست 2026 کے دوران ملک گیر سطح پر جاری ”پیغامِ رحمتِ عالم ﷺ“ مہم کے تحت ڈاکٹر اقبال اردو ماڈل ہائی اسکول، اردھاپور میں ایک خصوصی خطاب کا انعقاد کیا گیا۔
22 اگست 2026 کو منعقدہ اس پروگرام میں مہمانِ مقرر جناب مدثر سر (ایوت محل) نے مہم کے چار اہم اور حساس موضوعات—خودکشی، دختر کشی (بیٹی کا قتل)، نشہ خوری، اور ماحولیاتی آلودگی—پر انتہائی موثر اور مفصل انداز میں اپنے افکار کا اظہار کیا۔ انہوں نے ان بڑھتے ہوئے سماجی مسائل کی بنیادی وجوہات، ان کے مہلک نتائج اور ان سے بچاؤ کے عملی حل پر روشنی ڈالی۔
پروگرام کا باقاعدہ اختتام رقت انگیز دعا کے ساتھ ہوا۔




