شاندار کامیابی پر تہنیتی کلمات

یہ امر ہمارے لیے بے حد مسرت و افتخارہے اور قوم کے ہونہار طلبہ کے لئے مہمیز عمل ہے کہ میرے بھانجے محمد احمد بن مولاناافکار احمد (سمریاواں سنت کبیر نگر یوپی) نے UGC-NET JRF فرانسیسی زبان (French Language) کے امتحان میں ملک بھر میں دوسری پوزیشن (Second Rank) حاصل کرکے اپنی غیر معمولی علمی قابلیت،جہد مسلسل اور عزم راسخ کا شاندار ثبوت پیش کیا ہے۔
محمد احمد کی یہ کامیابی محض ایک امتحان میں حاصل کیا ہوا اعزاز نہیں، بلکہ یہ ان کی شبانہ روز محنت، علمی ذوق، بلند حوصلے اور اپنے مقصد کے ساتھ مخلصانہ وابستگی کا ثمرہ ہے۔ فرانسیسی زبان جیسے اہم اور بین الاقوامی شعبے میں قومی سطح پر دوسری پوزیشن حاصل کرنا یقیناً ایک قابلِ فخر کارنامہ ہے.
ہم محمد احمد کو اس عظیم الشان کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے تہنئت پیش کرتے ہیں اور ان کے والدین، اساتذہ اور تمام متعلقین کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں، جن کی دعاؤں، تربیت اور رہنمائی نے اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مستقبل میں بھی کامیابی کی نئی بلندیوں سے سرفراز فرمائے اور ملک و ملت کے لیے زیادہ سے زیادہ نفع بخش بنائے آمین۔
یہ کامیابی ان کے روشن مستقبل کی ایک خوبصورت نوید ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی علمی صلاحیتوں اور جانفشانیوں کے ذریعے مزید نمایاں کامیابیاں حاصل کریں گے۔
ایک بار پھر خیرسگالی کے جذبات سے معمور دل کی گہرائیوں سے انہیں خوب خوب مبارکباد…..
اللہ تعالیٰ اسی طرح راہ ترقی پر انہیں گامزن رکھے۔ آمین
اشتیاق احمد قاسمی (خازن جمعیۃعلماء مہاراشٹر)




