انجمن اردو پرائمری و ہائی اسکول میں یومِ اساتذہ منایا گیا

پر بھنی (ضلع نمائندہ): انجمن اردو پرائمری و ہائی اسکول، پر بھنی میں 5 ستمبر کو دسویں جماعت کے طلبہ کی جانب سے یومِ اساتذہ کا پروگرام جوش و خروش کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر دسویں جماعت کے طلبہ نے ایک دن کے لیے پانچویں سے نویں جماعت تک کے طلبہ کو تدریس کے فرائض انجام دیے۔
طلبہ نے خود استاد کا کردار ادا کرتے ہوئے تدریس کا عملی تجربہ حاصل کیا، جس کے بعد انہیں احساس ہوا کہ طلبہ کو پڑھانا ایک نہایت ذمہ داری اور محنت کا کام ہے۔ طلبہ نے اپنی تقاریر کے ذریعے اساتذہ کی اہمیت اور ان کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے اساتذہ سے اظہارِ تشکر کیا۔
پروگرام کی نظامت دسویں جماعت کی طالبات عریبہ، زویا اور ذکریٰ نے کی۔ تمام طلبہ نے اساتذہ کو یومِ اساتذہ کی مبارکباد پیش کی۔ مَہک نے اظہارِ تشکر کیا۔
اس موقع پر اسکول کے صدر مدرس شیخ صغیر، دسویں جماعت کی جماعتی معلمہ شبانہ میڈم، مسرت میڈم، محمد باری سر، منیاز ہاشم سر، سلمیٰ میڈم، عزیز سر، شہناز میڈم، رضوان سر سمیت تمام اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ موجود تھا۔
طلبہ کی جانب سے ایک دن کے لیے استاد کا کردار ادا کرتے ہوئے اساتذہ کی ذمہ داریوں اور اہمیت کو سمجھنے کی یہ منفرد سرگرمی یومِ اساتذہ کی تقریب کا خاص مرکز رہی۔




