مراٹھوڑ ا

ناندیڑ: "سقوطِ حیدرآباد” کے موضوع پر اہم جلسہ عام کا انعقاد

مسلم نمائندہ کونسل ناندیڑ کے زیرِ اہتمام 17 ستمبر 2026 کو ایک عظیم الشان جلسہ عام بعنوان "سقوطِ حیدرآباد (ریاست دکن) تاریخ کے آئینے میں” منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس اجلاس کا مقصد دکن کی تاریخی، علمی اور ثقافتی اہمیت کو اجاگر کرنا اور سقوطِ حیدرآباد کے نتیجے میں ختم ہونے والی شاندار تہذیب پر روشنی ڈالنا ہے۔

منتظمین کے مطابق اس سانحے نے برصغیر میں مسلمانوں کی حکومت کی آخری یادگار چھین لی تھی، اور اس پروگرام کا مقصد تاریخ کے عروج و زوال کو یاد رکھتے ہوئے مستقبل کی کامیابی کے لیے لائحہ عمل تیار کرنا ہے۔

پروگرام کی تفصیلات
تاریخ: 17 ستمبر 2026
وقت: صبح 10:30 سے دوپہر 2:00 بجے تک
مقام: روشن فنکشن ہال، ناندیڑ
منتظمین: مسلم نمائندہ کونسل، ناندیڑ

مقررینِ خصوصی
اس اہم تاریخی اور فکری نشست میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی درج ذیل ممتاز شخصیات خطاب کریں گی:
ڈاکٹر لنگالا پانڈورنگا ریڈی (نامور مصنف و مؤرخ)
ڈاکٹر انعام الرحمن غیور (سینئر صحافی)
ڈاکٹر خالد مُلّا (سینئر صحافی)
مسلم نمائندہ کونسل ناندیڑ کی جانب سے تمام باشعور عوام سے ادباً گزارش کی گئی ہے کہ وہ اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر اس انتہائی اہم اجلاس میں بھرپور شرکت کریں

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!