GIO مہاراشٹر ساوتھ زون کی جانب سے منعقدہ سیرت النبیؐ کوئز کمپیٹیشن 2025 میں الرضوان کی طالبات کی شاندار کامیابی

ناندیڑ میں GIO مہاراشٹر ساوتھ زون کی جانب سے سیرت النبیؐ کوئز کمپیٹیشن 2025 نہایت کامیابی کے ساتھ منعقد کی گئی، جس میں مختلف اسکولوں کی طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یہ امتحان 21 ستمبر کو منعقد ہوا تھا، جبکہ اس کے نتائج کا اعلان 2 اکتوبر کو Seerat-un-Nabi Quiz Convention Day کے موقع پر جماعت اسلامی ہند، نئی آبادی ناندیڑ کے دفتر میں کیا گیا۔
اس مقابلے میں الرضوان اسکول کی طالبات نے اپنی بہترین کارکردگی سے نمایاں مقام حاصل کیا۔
Class 5 to 7 کے گروپ میں:
انشراح خانم حسن خان پٹھان (Class 5) نے First Rank حاصل کیا۔
انشراح تجوید تنویر حسین فاروقی (Class 5) نے Third Rank حاصل کیا۔
حسیبہ لطیف الدین انعامدار (Class 6) نے Fourth Rank حاصل کیا۔
زوہا زینب سید سبیل پٹیل (Class 6) نے Fifth Rank حاصل کیا۔
اسی طرح Class 8 to 10 کے گروپ میں:
خدیجہ تحریم عبدالمجید (Class 9) نے First Rank حاصل کیا۔
آمینہ بیگم شیخ انور (Class 10) نے Second Rank حاصل کیا۔
شاریہ مجسم محمد صدیق (Class 10) نے Third Rank حاصل کیا۔
اس طرح الرضوان اسکول کی کل 7 طالبات زونل لیول ٹاپرز قرار پائیں۔ علاوہ ازیں، متعدد طالبات نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے اعزازی سرٹیفیکیٹس حاصل کیے۔
مزید برآں، الرضوان اُردھا پور کی طالبہ ادینہ اسفرین خطیب اسم احمد (Class 5) نے سیرت النبیؐ ایکزیبیشن میں First Prize حاصل کر کے ادارے کا نام مزید روشن کیا۔
ادارہ الرضوان کی اس شاندار کارکردگی نے یہ ثابت کر دیا کہ یہ ادارہ نہ صرف جدید عصری تعلیم بلکہ دینی تعلیم میں بھی نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے۔
اس کامیابی پر ادارہ کے ڈائریکٹر عبدالرشید سر، صدر عبدالوحید سر، پرنسپل سید تحسین فاطمہ، اور الرضوان جونیر کالج اینڈ گروپ آف اسکولس کے تمام اسٹاف ممبران نے طالبات کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔




