ایجوکشن

(SIO) ناندیڑ کے زیر اہتمام ایجوکیشنل کانفرنس اور تقسیمِ انعامات کی تقریب

 

: اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (SIO) ناندیڑ کے زیر اہتمام 04/دسمبر 2025ء (بروز جمعرات) کو اردو گھر ناندیڑ میں ایجوکیشنل کانفرنس اور تقسیمِ انعامات کی تقریب منعقد ہونے جا رہی ہے۔ یہ تقریب تعلیمی فیسٹول بعنوان "ارتفاع۔جہاں عقیدہ مہارت کوپروان چڑھاتا ہے”کے تحت انجام دی گئی مختلف سرگرمیوں کا آخری مرحلہ رہے گی۔ واضح رہے کہ ارتفاع تعلیمی فیسٹول کا مقصد طلبہ میں علمی ،سائنسی اور تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا تھا، جس کے تحت تین مختلف سرگرمیاں انجام دی گئی تھی۔ سائنس ایگزیبیشن میں ضلع کے مختلف اسکولوں کے طلبہ نے حصہ لیا

اور روبوٹکس، ماحولیاتی سائنس، طبیعات، ہیلتھ ٹیک، تخلیقی اختراعات جیسے موضوعات پر 170 سے زائد جدید تحقیق پر مبنی سائنسی ماڈلز تیار کیے ۔ پوسٹر میکنگ مقابلے کے تحت 100 سے زائد طلبہ نے ماحولیات،تعلیمی-سماجی، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، سماجی نظم و نسق جیسے تخلیقی موضوعات پر ڈیزائن اور آرٹ ورک کے ذریعے اپنی تخلیقی سوچ کو پیش کیا۔ مسٹر اور مس میتھ میٹکس طلبہ کی ریاضیاتی صلاحیتوں کی نشونما

کے لیے منعقد کیا گیا تھا ۔ ان تینوں مقابلو ں کے نتائج اور فاتحین میں انعامات کی تقسیم اس تقریب میں کی جائے گی۔ اول،دوم، سوم نتائج کے علاوہ غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو ترغیبی انعامات سے نوازا جائے گا۔ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر جناب عبدالحفیظ صاحب، کل ہند صدر(ایس آئی او آف انڈیا) ، جناب طلحہ منّان(نیشنل سیکریٹری، ایس آئی او آف انڈیا)، شرکت کریں گے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!