قومی
حاجی محمد مکی سیٹھ کی عیادت کے لیےحضرت مولاناحلیم اللہ صاحب قاسمی مدظلہ العالی صدرجمعیۃ علماء مہاراشٹرکی قیادت میں مؤقروفد مالیگاؤں روانہ

ممبئی/مالیگاؤں، نمائندہ خصوصی:جمعیۃ علماء مالیگائوں کے نائب صدر، معروف سماجی و ملی شخصیت الحاج محمدمکی سیٹھ(مالیگاؤں)کی عیادت اور مزاج پرسی کےلیےجمعیۃ علماء مہاراشٹرکےصدرحضرت مولاناحلیم اللہ قاسمی کی قیادت میں ایک وفد آج بعدنمازِجمعہ مالیگاؤں کےلیےروانہ ہوا۔
وفدمیں جمعیۃ علماءمہاراشٹرکےخازن حضرت مولانااشتیاق احمدصاحب قاسمی،ناظمِ تنظیم مفتی حفیظ اللہ قاسمی،جمعیۃ علماءمہاراشٹر کےآفس سکریٹری الحاج حافظ محمدعارف انصاری اورحافظ نور الدین خان شامل ہیں۔ موصولہ اطلاعات کےمطابق الحاج محمدمکی سیٹھ گزشتہ کافی دنوں علیل ہیں،اسی کے پیشِ نظرجمعیۃ علماء مہاراشٹرکی قیادت نےان کی عیادت اورخیریت دریافت کرنے کا فیصلہ کیا،وفد مالیگاؤں مکی منزل نیاپورہ پہنچ کران کی مزاج پرسی کرےگا،صحت یابی کےلیےدعا کرے گا اوراہلِ خانہ سےملاقات بھی کرے گا۔
روانگی کےموقع پرحضرت مولاناحلیم اللہ قاسمی نےکہا کہ مکی خانوادہ علماءکاقدرداں اورمہمان نواز رہاہےاور حاجی محمدمکی سیٹھ کےوالد گرامی الحا ج مصطفیٰ مکی سیٹھ جمعیۃعلماء مہاراشٹر کےنائب صدر رہ چکےہیں۔ یہ خانوادہ عرصۂ دراز سےجمعیۃ علماءسےوابستہ ہے اور مختلف النوع ملی،سماجی ورفاہی سرگرمیوں میں سرگرم عمل ہے،الحاج محمد مکی سیٹھ کی خدمات قابلِ قدرہیں ان کی علالت کی خبرسن کرتمام ذمہ داران اور کارکنان کو تشویش لاحق ہوئی چنانچہ اسی جذبۂ اخوت و ہمدردی کے تحت وفدان کی عیادت کےلیےروانہ ہواہے۔
انہوں نےمزید کہاکہ اسلام نےبیمار پرسی اور عیادت کوبڑی اہمیت دی ہے،عیادت سےنہ صرف بیمارکی دلجوئی ہوتی ہےبلکہ باہمی محبت،اخوت اوراتحادکوبھی فروغ ملتاہے۔ وفدکی جانب سےحاجی محمدمکی سیٹھ کی جلداور مکمل صحت یابی کےلیےخصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی۔
وفدنےجمعیۃ علماء مہاراشٹرکےذمہ داران،کارکنان اوروابستگان سےبھی حاجی محمدمکی سیٹھ کی جلدصحت یابی کےلیےدعاکےاہتمام کی درخواست کی ہے۔
وفدنےجمعیۃ علماء مہاراشٹرکےذمہ داران،کارکنان اوروابستگان سےبھی حاجی محمدمکی سیٹھ کی جلدصحت یابی کےلیےدعاکےاہتمام کی درخواست کی ہے۔




