قومی

شاہ ولی اللہ ایوارڈ کے لیے نام تجویز کرنے کی اپیل

نئی دہلی، 9؍جون (پریس ریلیز):انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیواسٹڈیز، دہلی کے زیراہتمام مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے اہل علم کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں ’’شاہ ولی اللہ ایوارڈ‘‘ پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ ایوارڈ ایک لاکھ روپے نقد، ایک علامتی نشان (مومنٹو) اور سپاس نامے پر مشتمل ہوتا ہے۔ ایوارڈ کا فیصلہ ممتاز شخصیات پر مشتمل ایک باوقار بورڈ کرتا ہے۔

رواں سال ایوارڈ کے لیے جو موضوع مقرر کیا گیا ہے، وہ ’’سیرت نبویؐ کا علمی مطالعہ‘‘ ہے۔ اس موضوع پر مختلف جہات سے عالمانہ اور تحقیقی خدمات انجام دینے والے کسی ایک ہندوستانی مسلم اہل علم کو یہ ایوارڈ پیش کیا جائے گا۔ شاہ ولی اللہ ایوارڈ بورڈ نے اہل علم، محققین اور اسکالرز سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ موضوع کے حوالے سے موزوں نام تجویز کریں۔ ایوارڈ کے اصول و ضوابط اور نامزدگی کا طریقۂ کار آئی او ایس کی ویب سائٹ www.iosworld.orgپر ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔ نام تجویز کرنے کی آخری تاریخ 30؍ جون 2026 مقرر کی گئی ہے۔


شاہ ولی اللہ ایوارڈ کے ساتھ نئے اسکالرز کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک مسابقہ ٔمقالہ نگاری کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس سال مسابقے کے لیے منتخب موضوع ’’امن عالم کے قیام میں فکر اسلامی کا کردار‘‘ ہے۔ اس مسابقے میں کامیابی حاصل کرنے والے ایک اسکالر کو بطور انعام پچیس ہزار روپے دیے جائیں گے۔ اس مسابقے میں شرکت کے لیے کسی مذہب کی قید نہیں ہے۔

جامعات، کالجوں اور مدارس کے ذمہ داران اور اساتذہ سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنے ممتاز اور باصلاحیت طلبہ کو متوجہ کریں اور انہیں شرکت کی ترغیب دیں۔ مقالہ جمع کرانے کی آخری تاریخ 15؍ جولائی 2026 ہے۔ مزید تفصیلات اور رہنما ہدایات آئی او ایس کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

 

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!