ایجوکشن

شعبہ اردو شوا جی کالج ہنگولی کی جانب سے یوم ترغیب مطالعہ کا انعقاد

ہنگولی آج بتاریخ 15 اکتوبر بروز جمعرات کو شیواجی کالج ہنگولی میں شعبہ اردو کی جانب سے یوم ترغیب مطالعہ منعقد کیا گیا ۔ جس میں مختلف عنوانات پر طلباء و طالبات نے اظہار خیال کیا،جن میں مطالعہ کی اہمیت و افادیت ،مطالعہ کیا اور کیسے، مطالعہ روح کی غذا اور بڑوں کا شوق مطالعہ ان چار عناوین کے تحت بی اے سال اول دوم اور سوم کی طالبات نے تقاریر پیش کی۔ ان تقاریر پر بالترتیب انہیں نقد رقم اور کتابی شکل میں اول ،دوم انعام دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔اس موقع پر بطور مہمان خصوصی شہر کی معزز و مکرم شخصیت معزز معلم جناب شیخ امتیاز سر موجود تھے نیز اس یوم ترغیب مطالعہ کے جلسے کی صدارت صدر شعبہ اردو شیواجی کالج ہنگولی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال جاوید شیخ ابراہیم نے کی ۔
اس موقع پر۸ طالبات نے اپنے زرین خیالات کا اظہار کیا۔جلسے کا اغاز تلاوت قران پاک سے ہوا تلاوت قران پاک سال اول کی طالبہ حمیرا کوثر شیخ کریم  نے مع ترجمہ پیش کی ۔اس کے بعد خوش الحانی کے ساتھ علامہ اقبال کی مشہور نظم نوجوانوں سے خطاب کو مترنم انداز میں حمیرہ کوثر، افشا کوثر ،نمش اور مہوش نے پیش کیا۔ اس کے بعد پروگرام کی غرض و غایت بتاتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر ثریہ بیگم نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد طلباء کے مطالعے کو فروغ دینا ان کی حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں ترغیب دے کر مطالعے کے لیے آمادہ کرنا۔ اس کے بعد بالترتیب اٹھ طلباء نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔تقریر کرنے والی طالبات میں بی اے سال سوم کی اقرا پروین عبدالحمید، سوبیہ بیگم شیخ مختار سال دوم سے نازش بانو، ام حبیبہ، ثنا خان اور مہک خانم نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
نیز  سال اول سے افشاں پروین اور حمیرہ کوثر نے بھی اس موقع پر اپنے زرین خیالات کا اظہار کیا۔مہمان خصوصی کی حیثیت سے طلباء کی رہنمائی کرتے ہوئے شیخ امتیاز سر نے کہا کہ بڑے لوگوں کے تصانیف کا ہم نے مطالعہ کرنا چاہیے اور اپنے تلفظ کو درست کرنے کے لیے مستند اور بڑے معتبر ادبا کے ویڈیو اڈیو سے استفادہ حاصل کرنا چاہیے نیز انہوں نے طلبہ کی اس جانب بھی رہنمائی فرمائی کہ وہ ڈاکٹر اسرار احمد کو سنیں تاکہ ہم میں ذوق مطالعہ کا شوق پیدا ہو ۔نیز انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب تک ہم مطالعہ نہیں کریں گے تب تک ہمیں جہالت کے اندھیروں سے کوئی نہیں نکال سکتا۔ لہذا ضروری ہے کہ ہم بڑوں کی کتب کا مطالعہ کریں اور اپنی زندگی کو روشن کریں۔صدارتی خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال جاوید نے کہا کہ ہمارا خمیر ہی اقرا سے ہے۔
پڑھنے سے ہے، علم حاصل کرنے سے ہے، قران کی پہلی وحی پڑھنے سے متعلق ہے۔  انہوں نے حدیث کا بھی تذکرہ کیا نیز علامہ اقبال کا شوق مطالعہ کا تذکرہ کیا نیز امام شافعی کے مطالعہ  کاتذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کس طرح مطالعہ کرتے تھے۔ جب بھی وہ مطالعہ کرتے ان کے ذہن پر وہ نقش ہو جاتا تھا۔ ساتھ ہی ساتھ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے پوری عمر علم کے فروغ میں ،حصول علم میں صرف کی۔ بھارت کو ایک سے ایک میزائل، راکٹ لانچر بنا کر دنیا میں ہمارے ملک کا رعب اور دبدبہ قائم کیا ۔وہ ہمیشہ اس بات کی تلقین کرتے رہے کہ کتاب سے بہتر کوئی دوست نہیں ہے ۔
ان کی تفصیلی زندگی پر انہوں نے روشنی ڈالی مولانا ابوالکلام آزاد کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی آدھے سے زائد زندگی جیل کی نظر ہوئی اور آزادی کے بعد پہلے وزیر تعلیم بنائے گئے تو انہوں نے یو جی سی قائم کی ائے ائی ایم قائم کیا آئی آئی ٹی قائم کی گویا کہ بھارت کو ہم مسلمانوں نے غیر معمولی چیزیں دی ہیں۔ بھارت کی تعمیر اور ترقی میں ہمارا غیر معمولی کردار ہے۔ لہذا آج بھی ہمیں ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ مطالعہ کریں۔ پڑھیں آگے بڑھیں ۔جو پڑھتا ہے وہی دنیا کو لیڈ کرتا ہے۔ وہی دنیا کی کمان اس کے ہاتھ میں ہوتی ہے ۔لہذا ہمیں چاہیے کہ ہم اسلامی تعلیمات کو عملا اپنی زندگیوں میں نافذ کریں ۔
اور خوب مطالعہ کریں مطالعہ کی عادت مستند اور نافع علوم حاصل کر کے انسانیت کے لیے نفع بخش بنے اسلام نے علم کی تخصیص نہیں کی ہے۔ بلکہ اسلام علم نافع اور غیر نافع کا فرق بتلاتا ہے ۔اور وہ علم نافع حاصل کرنے کی تعلیم ہم کو دیتا ہے لہذا ہمیں چاہیے کہ ہم خوب علم نافع حاصل کریں۔ اس موقع پر تقریری مقابلے میں جس نے انعام اول  حاصل کیاوہ سال دوم کی طالبہ ام حبیبہ بنت حافظ محمد طارق یوسف اور دوم انعام حاصل کیا وہ طالبہ حمیرہ کوثر بنت شیخ کریم۔ اظہار تشکر کے فرائض محترمہ ڈاکٹر ثریہ بیگم نے ادا کیے ۔اس جلسے کی نظامت بہ حسن و قوبی زیبہ بیگم نے انجام دی۔اس موقع پر شعبہ اردو کے تمام ہی طلبہ کثیر تعداد میں موجود تھے۔
todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!