مہاراشٹرا

محمد صادق باغوان کوقومی اردو ٹیچر ایوارڈ 2026

11 نومبر کو دہلی میں منعقدہ قومی تقریب میں ہوں گے اعزاز سے سرفراز

سولاپور (نامہ نگار) : کے معلم محمد صادق چاند باشاہ باغوان کو قومی اردو ٹیچر ایوارڈ 2026 کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ان کا انتخاب قومی اردو ٹیچر ایمپاورمنٹ، انڈیا کی جانب سے عمل میں آیا ہے۔
موصوف مہا نگر پالیکا اردو لڑکیوں کا پرائمری اسکول نمبر 2، میں بحیثیت معاون معلم خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کی تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی، تدریسی خدمات سے وابستگی اور تعلیمی منصوبوں و مختلف سرگرمیوں کے مؤثر نفاذ میں اہم کردار کے اعتراف کے طور پر انہیں اس باوقار قومی ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں تنظیم کے قومی صدر چودھری واصل علی گرجر اور قومی سیکریٹری وکاس کمار رانا نے باقاعدہ مکتوب جاری کرتے ہوئے ان کے انتخاب کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ 11 نومبر 2026 کو دہلی میں منعقد ہونے والی قومی اعزازی تقریب میں انہیں اس ایوارڈ سے سرفراز کیا جائے گا۔

اس تقریب میں ملک بھر سے منتخب اساتذہ، پروفیسرز اور تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کی تہنیت کی جائے گی۔محمد صادق چاند باشاہ باغوان کے اس قومی اعزاز کے لیے انتخاب پر تعلیمی حلقوں، اساتذہ، ساتھیوں، دوست احباب اور متعلقین کی جانب سے مبارک باد پیش کی جا رہی ہے۔ ان کی اس کامیابی سے سولاپور کے ساتھ ساتھ آبائی وطن مگلی میں بھی مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔ یہ کامیابی اردو تعلیم کے فروغ کے لیے ایک قابلِ فخر اور حوصلہ افزا مثال ہے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!