ہونہار طالب علم معاذ احمد اکبر چاوش کی ایس ایس سی امتحان میں شاندار کامیابی

ناندیڑ ، ۱۳ مئی: اقرا انٹرنیشنل اسکول کے ہونہار طالب علم معاذ احمد اکبر چاوش نے سال 2024-25 کے ایس ایس سی (دسویں جماعت) کے امتحان میں اعلیٰ نمبروں سے کامیابی حاصل کر کے اپنے اسکول، اساتذہ اور والدین کا نام روشن کیا ہے۔
معاذ احمد، جن کا تعلق ایک علمی و خاندانی پس منظر سے ہے، معروف سماجی شخصیت اکبر چاوش کے فرزند ہیں۔ انہوں نے اپنی انتھک محنت، والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی رہنمائی کے ذریعہ یہ قابلِ فخر کامیابی حاصل کی ہے۔
اس کامیابی پر ادرا ٹی او ایل اردو نیوز معاذ احمد کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمنائیں رکھتا ہے۔ معاذ کی اس کامیابی پر ان کے دادا، دادی، نانا، نانی، رشتہ داروں اور دوستوں نے بھی انہیں ڈھیر ساری مبارکباد پیش کی ہے۔
یہ کامیابی نوجوانوں کے لیے ایک مثال ہے کہ مسلسل محنت، لگن اور استقامت سے کسی بھی منزل کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ہم دعا گو ہیں کہ معاذ احمد مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل کریں اور ملک و ملت کا نام روشن کریں۔