ایران نے اسرائیل پر میزائل حملوں کی نئی بوچھاڑ شروع کردی
ایرانی میزائلوں سے 34 افراد زخمی اور محدود تعداد میں عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے: اسرائیل کی تصدیق

(العربیہ ڈاٹ نیٹ اور ایجنسیاں)
ایران نے جمعہ کو رات گسے اسرائیلی سرزمین کی طرف میزائلوں کی نئی بارش کردی۔ ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اطلاع دی ہے کہ ایرانی میزائل حملوں کی ایک نئی بوچھاڑ تہران اور کرمنشاہ سے شروع کی گئی۔ کرمنشاہ مغربی ایران کا ایک شہر ہے۔
اسرائیلی فوج نے جمعہ کی شام اعلان کیا تھا کہ اس نے ایران سے اسرائیل کی طرف دو لہروں میں داغے گئے 100 سے کم راکٹوں کا پتہ لگایا ہے اور ان میں سے زیادہ تر کو روک لیا گیا ہے
ایرانی حملوں کے بعد اسرائیل بھر میں فضائی حملے کے سائرن بج رہے تھے۔ تل ابیب میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اسرائیلی فوج نے وضاحت کی ہے کہ اسرائیل میں سنی جانے والے دھماکے یا تو مداخلت یا میزائل کے اثرات کا نتیجہ تھے۔
میزائل حملوں کے عروج پر اسرائیلی فوج نے رہائشیوں سے بم پروف بنکروں اور پناہ گاہوں میں رہنے کی اپیل کی۔ بعد میں یہ انتباہ اٹھا لیا گیا اور شہریوں کو بم پروف پناہ گاہوں سے نکلنے کی اجازت دے دی گئی تاہم کہا گیا کہ وہ ان پناہ گاہوں کے قریب ہی رہے۔
ایرانی مسلح افواج نے ایرانی سرزمین پر حملوں کے جواب میں اسرائیل کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا۔ ایرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ایران نے اسرائیل کی طرف سینکڑوں بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔ یہ شدید اسرائیلی حملوں پر تہران کے ردعمل کا آغاز ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے اپنی طرف سے کہا کہ اس نے ایران پر حملوں کے جواب میں اسرائیل میں درجنوں اہداف پر حملے کیے ہیں۔
ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائلوں کے حملے کے بعد تل ابیب پر گہرا دھواں اٹھ گیا۔ دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں ۔ ساحلی شہر میں کئی فلک بوس عمارتوں پر دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ اسرائیل نے اطلاع دی ہے کہ ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں وسطی اسرائیل میں 34 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فائر سروس نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس کی ٹیموں نے ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں ہونے والے کئی بڑے واقعات پر رد عمل دیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایرانی میزائل کی مداخلت سے عمارتوں کی ایک محدود تعداد کو نقصان پہنچا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے جمعے کے روز قبل ازیں خبردار کیا تھا کہ ایران اسرائیل کے ہوم فرنٹ کو “اہم” نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا اسرائیل کے پاس ایران میں گھریلو محاذ کو اہم نقصان پہنچانے کی صلاحیت ہے۔