مراٹھوڑ ا

حکومت قریشی برادری کے مسئلہ کو فوری حل کرے۔۔ مناف سوداگر

عثمان آباد(محمد مسلم کبیر): پرنڈہ ضلع عثمان آباد کی معروف اور معزز شخصیت، مناف بھائی سوداگر کا مہاراشٹر ریاستی جمیعت القریش  کے
ریاستی سطح کے کمیٹی میں رکن عاملہ کے طور پر تقرر عمل میں آیا ہے۔

مناف سوداگر کے سماجی اور ملّی خدمات کے اعتراف میں انہیں رکن نامزد کیے جانے پر پرنڈہ  شہر کے مسلم نوجوانوں کی جانب سے ان کو تہنیت اور مبارکباد پیش کی گئی،اس موقع پر حافِظ ثقلین،عبد القیوم کرپوڑے،جاوید بیجاپورے ،سلیم کرپوڑے،باشا بھائی گولڈن ،ببو بھائی چائے والا، رنگا مالی، حفيظ الدین کرپوڑے،فضل شیخ،زبیر شیخ موجود تھے۔اس وقت نامزد رکن مناف سوداگر نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسی اور مختلف فرقہ پرست تنظیموں کی جانب سے قریش برادری کو نشانہ بناکر معاشی پسماندگی کی گہرائی میں دھکیلنے کی سازش ہے۔حکومت تماشائی بن کر خود ساختہ گئو رکشکوں کی پشت پناہی کر رہی ہے۔اس لیے قریش برادری کو اپنے آبائی پیشے کو ترک کرنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے ۔تاہم اس کی ضرب نہ صرف اکیلے قریش برادری پر پڑ رہی ہے بلکہ عوام اور حکومت کے معاشی بنیادوں پر بھی پڑ رہی ہے۔ جمیعت اس مسئلہ کے حل کے لئے حکومت سے بات چیت کرے گی۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!