مہاراشٹرا

ریاستی سرکاری ملازمین کے لیے خوش خبری مہنگائی بھتے میں ٣ فیصد کا اضافہ

جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی)
ریاست مہاراشٹر کے محکمہ مالیات کے حکم نامے مورخہ ١١ اگست ٢٠٢٥ نمبر ممبئ سیوا ١/١٣٥ منترالیہ ممبئ کے مطابق حکومت مہاراشٹر کے ڈپٹی سیکرٹری او۔اے دھتورے کے ڈیجیٹل مکتوب کے ۔ مطابق ۱۔ حکومت اس بات کو منظوری دیتی ہے کہ ۱ جنوری ۲۰۲۵ سے مہنگائی بھتے میں ٣ فیصد اضافہ کیا جائے، جو کہ بیسک پر لاگو ہوگا۔ یہ اضافہ مرکزی حکومت کے حساب سے مقررہ فارمولے کے مطابق ہے۔ اس کے مطابق، ۱ جنوری ۲۰۲۵ سے ۳۱ جولائی ۲۰۲۵ تک کے عرصے کے لیے مہنگائی بھتہ تنخواہ کے ساتھ ادا کیا جائے گا۔۲

۔مہنگائی بھتے کی ادائیگی کے لیے موجودہ قوانین اور طریقہ کار کا اطلاق ہوگا۔۳۔ اس مد میں ہونے والا خرچ متعلقہ سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور متعلقہ محکموں کے اخراجات میں شامل کیا جائے گا، اور حسابات کے تحت ادا کیا جائے گا۔ اگر ادارہ غیر سرکاری ہے لیکن حکومتی امداد یافتہ ہے، تو وہاں کے ملازمین کو بھی، امداد کے اصولوں کے مطابق، یہ اضافہ ملے گا، بشرطیکہ ان کا مہنگائی بھتہ حکومتی اصولوں کے مطابق ہو۔یہ سرکاری حکم مہاراشٹر حکومت کی ویب سائٹ www.maharashtra.gov.in پر دستیاب ہے، اور اس کی تصدیق کے لیے کوڈ ۲۰۲۴۰۹۹۹۲۲۰۳۹۰۴ دیا گیا ہے۔ اس حکم کو ڈیجیٹل دستخط کے ساتھ مہاراشٹر ریاست کے گورنر کے حکم سے جاری کیا گیا ہے ۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!