مہاراشٹرا

والدین کی عزت کرو، کامیابی تمہارے قدم چومے گی الحاج عبدالکریم سالار

جلگاؤں، (عقیل خان بیاولی) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ اہتمام ایچ جے تھیم کالج آف آرٹس اینڈ سائنس، میں نئے طلبہ و طالبات کے لیے فریشر ڈے کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس کی سعادت مولانا مزمل ندوی نے حاصل کی۔پروگرام کی صدارت سوسائٹی کے صدر الحاج عبدالکریم سالار نے کی، جبکہ مہمانانِ خصوصی میں اعجاز احمد عبدالغفار ملک، عبدالرشید شیخ، پروفیسر ایس ایم ظفر شیخ، عبدالمجید سیٹھ زکریا، انچارج پرنسپل ڈاکٹر چاند خان، ڈاکٹر وقار شیخ اور ڈاکٹر تنویر خان شامل تھے۔جل نظامت اُردُو کے پروفیسر مبشر احمد نے بحُسن و خوبی انجام دیں ۔ٹی وائے بی ایس سی کی طالبہ سمینا دیشمکھ نے ترانہ اقراء پیش کر کے سماں باندھ دیا۔

 

غرض و غایت انچارج پرنسپل ڈاکٹر چاند خان نے بیان کی۔ بعد ازاں نئے طلبہ و طالبات نے اپنے تاثرات پیش کیے سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری اعجاز ملک نے طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کریں اور تجارت و دیگر شعبوں میں اپنا نام روشن کریں۔صدارتی خطاب میں صدر موصوف عبدالکریم سالار نے کہا والدین کا احترام کریں، ان کی عزت کریں، ساتھ ہی اساتذہ کا بھی ادب و احترام کریں، کامیابی خود آپ کے قدم چومے گی۔ کامیابی کے لیے کالج کے اساتذہ نے محنت کی، کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات کی شرکت نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!