ایجوکشن
ڈاکٹر شاہین قاضی اردو پرائمری اسکول میں”ڈرائنگ مقابلہ”کا انعقاد کیا گیا۔

جلگاؤں: (عقیل خان بیاولی) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیر اہتمام جاری ڈاکٹر شاھین قاضی اردو پرائمری اسکول مہرون، میں”ڈرائنگ مقابلہ”کا انعقاد کیا گیا۔اس مقابلے میں جماعت اول تا چہارم کے تمام طلباء و طالبات کی شمولیت رہی۔مقابلے میں حب الوطنی پر منحصر مختلف تصاویر طلباء و طالبات نے تیار کیں۔اس موقع پر صدر مدرس قاضی اختر الدین کے ساتھ ساتھ معاون معلم محمد ایوب، سید خورشید علی،سید زوالفقار حسن، تنویر شاہ، ہمایوں کھاٹک اور معاون معلمات شیخ ممتاز بی،شیخ غزالہ پروین، سعدیہ شاہ، ثناء شیخ، نسرین مرزا اور سلطانہ شاہ کی شمولیت رہی۔




