ایجوکشن

پروفیسر تسنیم بانو وڈو کا وائیوا کامیابی سے ہمکنار

سولاپور (اِقبال باغبان)۔ پونیہ شلوک اہلیہ دیوی ہولکر سولاپور یونیورستی کی ریسرچ اسکالر سوشل کالج شعبہ اردو فارسی کی معروف معلمہ پروفیسر تسنیم بانو مرتضی وڈو نے ریسرچ گائیڈ پروفیسر ڈاکٹر غوث احمد شیخ کی نگرانی میں”انیس چشتی :فن اور شخصیت ” اس موضوع پر اپنا تحقیقی مقالہ مکمل کیا۔شعبہ فنون لظیفہ کے صدر پروفیسر ڈاکٹر وسنت کورے کی صدارت میں پی ۔

ایچ ۔ڈی کا وائیوا کا نعقاد عمل میں آیا۔ ریفری کےفرائض پروفیسر ڈاکٹر سرادر پاشا نے انجام دیئے۔ پروفیسر ڈاکٹر غؤث احمد نے تمہیدی کلمات کے ساتھ وائیوا کی شروعات کی۔ ریسرچ اسکا لر پروفیسر تسنیم بانو وڈو نے اپنے تحقیقی مقالے پر سیر حاصل معلومات پیش کیں اور سامعین کے سوالات کے مدلل جوابات بھی دیئے۔ اس وائیوا کےریفری پروفیسر ڈاکٹر سردارپاشا نے تحقیقی مقالے کی خوب ستائش کی اوراس مقالے کو شائع کرنے کی تلقین کی۔

وائیوا کے صدرپروفیسر ڈاکٹر وسنت کورے نے انیس چشتی :فن اور شخصیت ” اس تحقیقی مقالے پر انہیں ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگری کا اعلان کیا اور مبارک باد پیش کی۔ اس وائیوا میں نومولود ریسرچ اسکالرس اور دیگر محبان اردو کثیر تعداد میں موجود تھے۔ کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر اقبال تامبولی نے مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔تمام محبان اردو نے بھی مبارک باد پیش کی۔ ا ریسرچ گائیڈ پروفیسر ڈاکٹر غؤث احمد شیخ نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!