جدید افسانہ زندگی کا درس دیتا ہے: پروفیسر ڈاکڑ محبوب ثاقبؔ

بروز جمعرات 2٩/اگست2025 کو ” کے۔آر۔ایم۔مہیلا مہاودیالہ” ناندیڑ،میں پرنسپل ڈاکٹروجیہ دیشمکھ صاحبہ کی صدارت میں شعبہ اُردو کی جانب سے ایک توضیحی لیکچر کا انعقاد عمل میں آیا۔مہمانِ خصوصی جناب ڈاکٹر شیخ محبوب ثاقب (پروفیسر،ریسرچ گائیڈ و صدر شعبہ اردو شواجی مہاودیالیہ ،اودگیر)نے اُردو زبان کی اہمیت بتاتے ہوئے ”جدید افسانہ“ اس موضوع پر اپنے منفرد انداز میں طالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے موضوع کی وضاحت کی۔صدارتی خطاب میں پرنسپل صاحبہ نے شعبہ اُردو کی مسلسل کاوشوں کی ستائش کی اُردو زبان کی مٹھاس پر اظہار خیال کرتے ہوئے اُردو زبان سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔دورانِ پروگرام بی ۔
اے (سال اول و سوم)کی طالبات نے مجاہد آزادیِ ہند کی شخصیات پر تیار کردہ ویواری رسالہ جن کا اجراء مہمان خصوصی کے ہاتھوں کیا گیا۔پروگرام کی نظامت کی ذمہ داری ردا ماہین (بی اے سال سوم)نعت سائمہ خاتون(بی اے سال اول)مہمان کا تعارف سمرین بیگم (بی اے سال سوم)اور اظہار تشکر الفشاء(بی اے سال اول)نے اداکیا۔
تیز بارش کے باوجود پروگرم میں کثیر تعداد میں طالبات، کے علاو ہ شیخ ہماء کوثر صدر شعبہ اردو،محمد اسمعیل،فرزانہ بیگم، Dr.V.R.Powde,Dr.B.P.Kachre(Dept of Marathi)
Dr.B.D.Gunjanwad,Dr.M.N.Pawar(Dept of English)Dr.S.J Ingle(Dept of Socialogy) Dr.S.T Sangamwar, Dr.Rane, M.A.Deshmukh, S.P Bokare,Shaikh Jaber, Dr.A.T Deshpande, A.P.Mudholkar,S.V Agarval, S.S.Sinde, D.V.Malpani(Dept of Commerce)
و غیر تدریسی عملے نے شرکت کر کے پروگرام کو کامیابی سے ہم کنار کروایا۔




