اشرفی عربی مدرسہ و دارالعلوم میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کا شاندار انعقاد

جلگاؤں (عقیل خان بیاول)
یکم ستمبر، بروز پیر کو حاجی محمد علی پارک میں اشرفی عربی مدرسہ و دارالعلوم کے زیر اہتمام جشنِ عید میلاد النبی ﷺ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس بابرکت محفل کی صدارت ادارے کے صدر الحاج مزمل علی خان نے فرمائی، جبکہ بطورِ مہمانِ خصوصی سیرت کمیٹی کے صدر عرفان خان عرف بببو بھائی، عبدالخیل ٹھیکیدار، چاند ٹھیکدار اور حاجی عطا اللہ خان موجود تھے۔ تقریب میں معصوم بچوں بچیوں نے حضور اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے نعتیہ کلام اور احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں تقاریر پیش کیں، جنہیں سامعین نے بے حد پسند کیا۔
بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بڑی تعداد میں والدین اور معزز شہری شریک ہوئے جن میں عقیل ٹھیکدار، انیس ٹھیکیدار، محمد ساجد، غفور خان، سید تجمل، شیخ کلیم، شیخ صابر، فرحان خان، شیخ سعید، انیس بیگ، شیخ بسم اللہ، مبین خان، نفیس خان، سید ناظم، شیخ سلیم، محمد عقیل، محمد مشرف، عرفان خان اور دیگر حضرات شامل تھے۔نظامت کے فرائض شمشاد پروین نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے۔ پروگرام کی کامیابی میں عظیم سر، مسیرہ میڈم، صبا میڈم، مظہر خان اور راجہ بھائی نے خصوصی محنت کی۔ ادارے کی جانب سے بچوں کی عمدہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے شیلڈز پیش کی گئیں جس سے طلبہ و طالبات کے حوصلے مزید بلند ہوئے۔ یہ روح پرور محفل اختتام پر دعا کے ساتھ پرامن اور پرنور ماحول میں پایۂ تکمیل کو پہنچی۔




