دسویں جماعت کے امتحانی فارم بھرجانے کی تاریخوں کا اعلان

ناندیڑ، 15 ستمبر: مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے دسویں (ایس ایس سی) فروری-مارچ 2026 کے امتحان کے لیے فارم بھرجانے کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ریگولر طلبہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے امتحانی فارم UDISE+ کے PEN-IDکے ذریعے آن لائن بھریں، جس کے لیے مقررہ مدت 15 ستمبر سے 6 اکتوبر 2025 تک ہے۔ فارم اسکول کے ہیڈ ماسٹر کے ذریعے جمع کرائے جائیں گے۔
اسی طرح ری-ایگزام دینے والے طلبہ، رجسٹریشن سرٹیفکیٹ حاصل کرچکے پرائیویٹ امیدوار، گریڈ امپروومنٹ اسکیم کے امیدوار، چند مخصوص مضامین کے ساتھ داخلہ لینے والے طلبہ اور آئی ٹی آئی (انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ) کے تحت "ٹرانسفر آف کریڈٹ” لینے والے طلبہ کے فارم بھی [www.mahahsscboard.in](http://www.mahahsscboard.in) ویب سائٹ پر آن لائن بھرے جائیں گے۔
تمام سیکنڈری اسکولوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ فارم بھرنے سے پہلے اپنے اسکول پروفائل میں ادارہ، مضامین اور اساتذہ سے متعلق درست معلومات درج کریں اور فارم کی سبمیشن کے بعد مہیا کی جانے والی "پری لسٹ” کو طلبہ اور ہیڈ ماسٹر کی دستخط کے ساتھ تصدیق کریں۔
امتحانی فیس کی ادائیگی RTGS/NEFT کے ذریعے کی جائے گی، اور رسید کے ساتھ طلبہ کی فہرست اور برِلسٹ جمع کرانے کی تاریخ بورڈ کی جانب سے بعد میں بتائی جائے گی۔
بورڈ نے واضح کیا ہے کہ فارم صرف آن لائن ہی قبول کیے جائیں گے، لہٰذا تمام طلبہ کو اپنے اسکول کے ذریعے ہی فارم بھرنے ہوں گے۔




