جرائم

بیت العلم اردو مڈل اسکول میں خیانت کا سنسنی خیز معاملہ

شِواجی نگر نمائندہ : شہر کے نئی آبادی ناندیڑ میں واقع بیت العلم اردو مڈل اسکول میں تعلیمی میدان کو شرمسار کرنے والا ایک نہایت ہی سنگین اور افسوسناک واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔ مورخہ 16 اپریل 2025 سے 11 جون 2025 کے درمیان طلبہ کے نہایت اہم تعلیمی دستاویزات میں بدعنوانی اور سنگین بے ضابطگیوں کا پردہ فاش ہوا ہے۔

اسکول کے قائم مقام ہیڈماسٹر محمد عبدالجمیر محمد عبدالخالق اور جونیئر کلرک سلام چاؤس پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے طلبہ کے ٹرانسفر سرٹیفیکیٹ (TC)، اجرا اتارے اور دیگر تعلیمی ریکارڈز محفوظ رکھنے کی ذمہ داری ان دونوں پر عائد تھی۔ قوانین کے مطابق یہ ریکارڈ متعلقہ اسکول کو منتقل کرکے اس کی رپورٹ پیش کرنا ضروری تھا، مگر دونوں ملزمین نے باہمی ساز باز کے تحت یہ ریکارڈ آگے جمع نہ کروا کر اپنے پاس ہی روک کر رکھا۔

اس لاپرواہی کے نتیجے میں طلبہ کو بڑے پیمانے پر تعلیمی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ والدین اور تعلیمی حلقوں میں سخت ناراضگی اور غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ عوامی سطح پر اس غیر منصفانہ اور خیانت آمیز عمل کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

اس ضمن میں شکایت گزار رامچندر پانڈورنگ پاچھنگے (عمر 49 سال، پیشہ: ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر، ضلع پریشد ناندیڑ) نے شِواجی نگر پولیس اسٹیشن میں باضابطہ شکایت درج کروائی ہے۔ پولیس نے مقدمہ نمبر 346/2025 تعزیرات دفعہ 316(2)، 3(5) بی این ایس-2023 کے تحت درج کیا ہے۔ اس معاملے کی تفتیشخاتون پولیس سب انسپکٹر محترمہ گائکواڑ (موبائل نمبر 7373110303) کی نگرانی میں جاری ہے۔

اس شرمناک واقعہ نے تعلیمی ریکارڈز کی حفاظت اور شفافیت پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں، جس کے باعث ضلع بھر کا تعلیمی محکمہ ہل کر رہ گیا ہے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!