ایجوکشن
شاعر اور ادیب آصف اقبال کو پی ۔ایچ۔ ڈی۔ڈگری تفویض

سولاپور(اِقبال باغبان) : سولاپور یونیورسٹی کے 21ویں کانووکیشن تقریب میں سولاپور سوشل ایسوسی ایشن اردو پرائمری اسکول کے پرنسپل آصف اقبال کو پی۔ ایچ۔ ڈی۔ڈگری سے نوازا گیا۔ یہ پروگرام 18 ستمبر 2025 کو اہلیہ دیوی ہولکر سولاپور یونیورسٹی میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوا۔
تقریب میں سولاپور یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پرکاش مہنور، مہاراشٹرا ریاست کے اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے وزیر شری چندرکانت دادا پاٹل اور کئی دیگر معززین نے شرکت کی۔ ڈاکٹر آصف اقبال کو پی۔ ایچ۔ ڈی۔ کی ڈگری حاصل کرنے ادارے کے صدر ڈاکٹر اخلاق وڈوان، ریسرچ گائیڈ ڈاکٹر غوث احمد شیخ، انچارج پرنسپل ڈاکٹر ای۔ جے۔ تمبولی، معیز شیخ نے مبارکباد پیش کی اور ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔




