17 سے 31 اکتوبر تک دیوالی کی چھٹیاں؛ ١ نومبر سے اسکول و کالج دوبارہ شروع

ناندیڑ: ریاستی حکومت نے پورے مہاراشٹر میں ریاستی بورڈ سے وابستہ پرائمری، مڈل، ہائی اسکول اور جونیئر کالجوں کی دیوالی کی تعطیلات کے سلسلے میں یکسانیت پیدا کرنے کی ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔ اس حکم نامے کے تحت سنہ 2025 کی دیوالی کی چھٹیوں کا شیڈول درج ذیل ہے۔
تعطیلات کا اعلان ناندیڑ ضلع کی تمام ریاستی بورڈ سے منسلک پرائمری، مڈل، ہائی اسکول اور جونیئر کالج کے طلبہ کے لئے17 اکتوبر 2025 (جمعہ) سے 31 اکتوبر 2025 (جمعہ) تک دیوالی کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
غیر تدریسی عملے کے لیے اصول اس تعطیل کے دوران لیبارٹری اسسٹنٹ اور لیبارٹری اٹینڈنٹ کے علاوہ دیگر غیر تدریسی ملازمین کو چھٹی کی اجازت نہیں ہوگی۔
کلاسز کی باقاعدہ شروعات چھٹیوں کے بعد 1 نومبر 2025 (ہفتہ) سے تمام اسکول اور جونیئر کالج معمول کے مطابق شروع ہوں گے۔
حکومت کے اس فیصلے سے طلبہ کو یکساں دیوالی کی چھٹیاں ملیں گی اور والدین و تعلیمی اداروں نے اس پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔




