اسلامی

جماعتِ اسلامی ہند مہاراشٹرا کی جانب سے ماہِ ربیع الاول کے پیشِ نظر جاری مہم مسابقات سیرت النبی ﷺ کے تحت اردھاپور شہر کی سطح پر مختلف سرگرمیاں منعقد کی گئیں

اردھاپور (شیخ زبیر ) ان سرگرمیوں میں نمایاں پروگرام حسبِ ذیل رہے:
آف لائن کوئز: Ardhapur کے تمام اردو پرائمری اور ہائی اسکول کے طلبہ و طالبات کے لیے منعقد کیا گیا، جس میں تقریباً 550 طلبہ و طالبات نے بھرپور حصہ لیا۔
ڈرائنگ مقابلہ: پری پرائمری طلبہ و طالبات کے لیے ڈرائنگ کا خصوصی مقابلہ ہوا، جس میں تقریباً 160 بچوں نے شرکت کی۔
نعت گوئی، واقعہ بیانی اور زبانی کوئز: ان مقابلوں میں مجموعی طور پر 60 طلبہ اور عالمیت مدرسہ  کی 15 طالبات نے حصہ لیا۔
یہ تمام پروگرام رفقائے جماعت کی منظم محنت اور بہترین انتظامات کے نتیجے میں بحمد اللہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئے۔
مزید برآں،28 ستمبر کو منعقد ہونے والے جلسۂ انعامات، پبلک کانفرنس اور سیرت نمائش* کی اطلاع بھی تمام شریک طلبہ و طالبات تک پہنچائی گئی۔
اللہ تعالیٰ اس سعیِ جمیلہ کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔ آمین
todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!