سوشل کالج کے یونیورسٹی میں نمایاں کامیابی

سولاپور(اِقبال باغبان): سولاپور سوشل ایسوسی ایشن آرٹس اینڈ کامرس کالج نے تعلیمی سال 2025-24 میں یونیورسٹی سطح پر نمایاں کامیابی حاصل کی اور کل تین سونے کا تمغے جیتے۔کالج کے شعبہ انگریزی کی طالبہ محترمہ مصباح مجاور نے انگریزی میں دو سونے کا تمغے حاصل کئے ہیں۔ مصباح کو پورےیونیورسٹی میں بی۔ اے۔انگریزی کے تمام طلباء میں اوّل مقام حاصل کرکےسونے کا تمغہ سے نوازا گیا اور بی۔ اے۔انگریزی میں تیسرے سال کے امتحان میں اوّل آنے پراور ایک سونے کا تمغہ ملا۔ انگریزی کے علاوہ شعبہ اردو کی طلبا محترمہ اقصا کمٹھے نے اردومضامین اول آکر سونے کا تمغہ حاصل کیا۔
اسی تعلیمی سال میں اُردو ریسرچ سینٹر کے تین طلباء نے پی۔ ایچ۔ ڈی۔ مکمل کی۔ پی۔ ایچ۔ ڈی۔ کی تعلیم مکمل کرنے والے طلباءڈاکٹر آصف اقبال شیخ، ڈاکٹر آفرین محبوب دلال اور ڈاکٹرتسنیم بانو ہیں۔ ان تینوں محققین کو پونیشلوک اہلیا دیوی ہولکرسولا پور یونیورسٹی کے بورڈ اف اسٹڈیز کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر غوث احمد شیخ کی رہنمائی حاصل ہوئی۔ اس کے علاوہ محترمہ مصباح مجاور نے ڈاکٹر عاصمہ خان سے تعلیمی رہنمائی حاصل کی اور محترمہ اقصا کمٹھے نے ڈاکٹر شفیع چوبدار اور ڈاکٹر غوث احمد شیخ سے تعلیمی رہنمائی حاصل کی۔
انچارج پرنسپل ڈاکٹر آئی۔ جے ۔تمبولی کے ساتھ ساتھ کالج کے اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ نے بھی ان تمام کامیابیوں پر طلباء کو مبارکباد دی ہے۔




