اسلامی

کل بروز جمعہ 26 ستمبر کو ناندیڑ میں "سیرت النبی ﷺ” پر جلسہ عام کا انعقاد۔ (I ❤️ Muhammed sws)

ناندیڑ ، آئی وائی ایف (IYF) طلبہ و نوجوانوں کی جمیعت کی جانب سے کالج طلبہ میں "سیرت النبی ﷺ” کے موضوع پر بروز اتوار 14 ستمبر کو کوئز مقابلہ منعقد کیا گیا تھا۔ اس مقابلے کی تقسیمِ انعامات کی تقریب ان شاء اللہ بروز جمعہ 26 ستمبر 2025 کو ایک بابرکت جلسہ عام کی شکل میں منعقد کی جارہی ہے یہ جلسہ عام فیمس فنکشن ہال، مال ٹیکڑی روڈ ناندیڑ میں منعقد ہوگا جس کا وقت بعد نمازِ جمعہ تا عصر ہوگا۔

جلسہ میں مختلف معزز شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ اس موقع پر طلبہ کو انعامات سے نوازا جائے گا اور سیرتِ طیبہ ﷺ سے متعلق قیمتی نکات پیش کیے جائیں گے۔

آئی وائی ایف کے ذمہ داران نے طلبہ و نوجوانوں سے خصوصاً اور عوّام سے عموماً بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے تاکہ سیرتِ نبوی ﷺ کے سنہری پہلوؤں سے استفادہ کیا جاسکے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!