ایجوکشن

مترجم تہزیب و ثقافت کو جوڑتا ہے اقراء اردو ھائی اسکول سالار نگر جلگاوں میں یوم ترجمہ کا انعقاد۔

جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی)
اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام اقراء اردو ہائی اسکول سکول و جونیئر کالج سالار نگر میں یوم ترجمہ کی نسبت سے پروگرام کا انعقاد پرنسپل ڈاکٹر ہارون بشیر کی صدارت میں انعقاد کیا گیا۔ ڈاکٹر ہارون بشیر نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ترجمے کی بہت اہمیت ہے اسی سمجھنا چاہیے۔ کتاب اللہ یعنی اللہ کی کتاب، قرآن مجید عربی زبان میں نازل ہوئی اور اس کا مختلف زبانوں میں ترجمہ ہوکر ساری دنیا تک قران مجید پہنچا دور جدید میں مترجم کی بہت ضرورت ہے مترجم تہزیب و ثقافت کو جوڑتا ہے مختلف تہذیبوں سے قارین و سماج کو جوڑتا ہے ۔

ہم پیشہ ورانہ طور پر بھی ایک مترجم کی حیثیت سے روزگار کے مواقع حاصل کر سکتے ہیں ۔ شرط یہ ہے کہ ہم میں کچھ کرنے کا جذبہ ہو۔ ہم دیکھتے ہیں کہ جتنی زبانیں ہیں اتنا ادب یعنی ہر زبان اپنا ادب اپنی تہذیب رکھتی ہے، اس کو جاننے کے لیے اس زبان کو سیکھنا اس کا ترجمہ کرنا بہت اہم ہے۔ صدر موصوف نے ڈاکٹر انیس الدین شیخ کو مبارکباد دی کہ انہوں نے یوم ترجمہ پروگرام کو بہت ہی موثر انداز سے کا منعقد کیا۔ جماعت گیارہویں کے طالب علم صفوان سید کی تلاوت قرآن سے پروگرام کا اغاز ہوا۔ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر انیس الدین شیخ نے ترجمے کی اہمیت و افادیت کو مدلل، مثال و حدیث کی روشنی میں سیر حاصل گفتگو کی۔

ایک اچھے مترجم کے لیے کثیر زبانوں کا علم ہونا، زبانوں پر عبور حاصل ہونا ضروری ہے۔ کسی زبان، مضمون کی اصطلاحات کو واضح لفظوں میں بیان کرنا یہ بہت مشکل فن ہے۔ ایک مترجم اپنے اس فن کی وجہ سے شہرت بھی پاتا ہے اور خدمت بھی انجام دیتا ہے۔ معلمہ خان فرحت تبسم نے بھی اسلام و قرآن کی مثال دے کر ترجمے کی افادیت پر بات رکھیں۔ اور نصیحت بھی کی کہ روزانہ أیات کو ترجمہ کے ساتھ پڑھنا چائیے۔ اس موقع پر فرحت تبسم، عظیم الدین قاضی، سہیل شکیل، ثنا سید مختار، خان محفوظہ، ثنا شیخ انیس اور رمیز احمد شیخ مذکر شیخ اساتذہ اکرام نے شرکت کیں۔ نظامت کا فریضہ فرزین خان نے کی۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!